ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری ایک خاکسار، ایماندار اور بے لوث عوامی خدمتگار تھے-
تعزیتی نشست میں مقررین کا اظہار خیال
مالیگاؤں : ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری ایک خاکسار، ایماندار اور بے لوث عوامی خدمتگار تھے- انھوں نے کبھی کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا- وہ ہمہ وقت لوگوں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتے تھے- اسطرح کا اظہار خیال تعزیتی نشست میں ارکان جنتادل سیکولر سمیت شہریان نے کیا-
ایڈوکیٹ خلیل انصاری کو یاد کرتے ہوئے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ ایڈوکیٹ خلیل انصاری کی رحلت نہ صرف ہماری پارٹی بلکہ پورے مالیگاؤں شہر کے لیے دکھ کی بات ہے- انکے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید ہی کوئی بھر سکے- موصوفہ نے مزید کہا کہ ایڈوکیٹ خلیل انصاری اتنے بے لوث و ایماندار تھے انکے سیاسی مخالفین خوردبین سے بھی انکی شخصیت میں کوئی عیب تلاش نہیں کر پائے-
اپنے مختصر خطاب میں جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے ایڈوکیٹ خلیل انصاری کے اہل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت پیش کیا- مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایڈوکیٹ خلیل انصاری کی رحلت شہریان اور بالخصوص بنکروں کا بڑا نقصان ہے- انھوں نے امید ظاہر کہ ایڈوکیٹ خلیل انصاری کے صاحب زادگان انکا نعمل بدل بنیں گے-
ساجدہ نہال احمد نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ مرحوم ایڈوکیٹ خلیل انصاری نے ہمیشہ انہیں ایک ماں کا درجہ دیا- میرے بیٹے بلند اقبال کے انتقال کے بعد وہ کہا کرتے تھے کہ ایک بیٹا چلا گیا تو کیا ہوا، دوسرا بیٹا تمہارے ساتھ ہے- وہ مرحوم حنیف صابر اور ایڈوکیٹ خلیل انصاری ہی تھے جنھوں نے میرے شوہر کے انتقال کے بعد میرے خاندان اور پارٹی کو بکھرنے نہیں دیا، ٹوٹنے نہیں دیا-
آخر میں ایڈوکیٹ خلیل انصاری کے بڑے بھائی شکیل احمد نے کہا کہ مرحوم کے بارے میں جنتادل سیکولر کے عہدیداران اور ورکرز کے دلی جذبات جان کر ہمارا دکھ کچھ ہلکہ ہوگیا ہے- مجھے امید ہے میرے بھائی کے تئیں جو آپ لوگوں کا پیار ہے وہ انکے بچوں کو بھی ملیگا-
تعزیتی نشست میں سہیل عبدالکریم، پروفیسر رضوان خان سر، شکیل حنیف سر اورعبدالغفار این پی نے بھی ایڈوکیٹ خلیل انصاری کی خدمات اور حیات پر اپنے تاثرات پیش کیے-
تعزیتی نشست میں ایڈوکیٹ خلیل انصاری کے اہل خانہ اور جنتادل سیکولر کے ورکروں اور ہمدردوں سمیت شہریان بڑی تعداد میں حاضر تھے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں