کیجریوال کے پیر چھونے پر بھگونت پر گری ایس ایف جے کی بجلی:
پنوں نے کہا – پنجاب کی پگڑی دہلی کے قدموں میں رکھ دی ۔ بدلہ لینے کی اپیل کے ساتھ انعام
امرتسر: پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے جا رہے عقام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے بھگونت مان، کو خالصتانی تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کی جانب سے دھمکی ملی ہے۔ تنظیم کے گروپتونت سنگھ پنوں نے اروند کیجریوال کے پیر چھونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بھگونت مان نے پورے پنجاب کو کیجریوال کے قدموں میں رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اس کا بدلہ لینے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
بتا دیں کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد 11 مارچ کو عآپ کے وزیراعلی کے امیدوار بھگونت مان دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروند کیجریوال سے ملنے گئے تھے۔ وہ انہیں حلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنے آئے تھے۔ جہاں بھگونت مان نے اروند کیجریوال کے پیر چھو کر ان کا آشیرواد لیا۔ سکھ فار جسٹس تنظیم کو اس بات پر اعتراض ہے کہ انہوں نے کیجریوال کے پاؤں کیوں چھوئے۔ حالانکہ، پیر چھونے کے بعد بھگونت مان کیجریوال سے بغلگیر بھی ہوئے تھے ۔
ایس ایف جے کے گروپتونت پنو کا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے۔ وہ کیجریوال کے پیر چھونے کی وجہ سے مان پر بہت برہم ہے اور اس کا بدلہ لینے کی اپیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگونت مان نے نہ صرف اپنی پگڑی کیجریوال کے پیر پر رکھی ہے بلکہ پورے پنجاب کو کیجریوال کے قدموں میں رکھ دیا ہے۔ کیجریوال کا پیغام بھی یہی ہے۔
پنوں کا کہنا ہے کہ بھگونت مان نے پنجابیوں کے غیرت کو للکارا ہے۔ اس کا بدلہ تو لینا ہی پڑے گا . اس کے لیے وہ ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کی بات کہہ رہے ہیں۔
سکھ فار جسٹس کی یہ پہلی ویڈیو نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایسی ویڈیوز بنا کر پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ اس سے قبل ہر ڈی سی آفس میں خالصتانی پرچم لہرائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں