src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دو افراد کی ضمانت منظور ہو نے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک بادج - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 13 مارچ، 2022

دو افراد کی ضمانت منظور ہو نے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک بادج




دو افراد کی ضمانت منظور ہو نے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد


کسی پر بھی الزام تراشی نہ کریں اور اپنی ساری کوشش صرف محروسین کی رہائی کیلئے صرف کریں : کل جماعتی تنظیم 




اللّہ پاک کے نام سے شروع کرتاہوں جو رحم کرنے والا ہے جس کے قبضہ قدرت میں ہم سب کی جان ہے۔ ہمارا شہر مالیگاؤں گذشتہ 12 نومبر 2021کے بعد سے ایک الگ طرح کی بےچینی اور بے اطمینانی محسوس کررہاتھا اور الحمدللہ ہمارے وکلاء حضرات اول دن سے اس بے اطمینانی اور بےچینی کے عالم میں بھی اپنے کام کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے پوری دیانتداری سے محروسین کی رہائی کیلئے کوشاں تھے۔

 اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ چار مہینے بعد  امیدکی ایک چھوٹی سی کرن نظر آئی اور وہ یہ تھی کہ دو لوگوں کی تین کیسوں میں ضمانت ہوگئی۔

 کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں ان دو لوگوں کی ضمانت منظور ہو نے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے ان وکلاء حضرات کو دنیا و آخرت میں اس کا بہتر سے بہتر اجر عطا فرمائے اور ان کو خلوص وہ للیت سےکام کرنے کی طاقت اور ہمت دے اور آپس میں اتحاد و اتّفاق سے کام کرنے کی توفیق بخشے آمین

 اس موقع پر کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کے تمام  ذمہ داران دیگر سرکردہ شخصیات سے گزارش کرتی ہے کہ کسی پر بھی الزام تراشی نہ کریں اور اپنی ساری کوشش صرف محروسین کی رہائی کیلئے صرف کریں 

ایسی گزارش کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کرتی ہے اور اللّہ پاک کی بارگاہ میں دعا کرتی ہے کہ شہر مالیگاؤں کے محروسین کی جلد از جلد رہائی ہو۔اور محروسین کے اہل خانہ سے درخواست ہے کہ صبر وتحمل سے کام لیں۔جس کا جیسے فائل آگے بڑھے گا اسی طرح رہائی ممکن ہوسکے گی۔ لہذا صبر و تحمل کے ساتھ ساتھ  دعاؤں کا اہتمام بھی جاری رکھیں۔

 کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں


 

کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کا اظہارِ غم


 یہ خبر بڑے ہی دکھ اور افسوس کا باعث بنی کہ 11مارچ جمعہ کو انکم ٹیکس وکیل شکیل وکیل کے بھائی جنتادل سیکولر کے سابق صدر جناب ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری مختصر سی علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔
اسی طرح12 مارچ سنیچر کوشہر مالیگاؤں کی مشہور شخصیت دیوان عام اردو اخبار کے ایڈیٹر جناب زاہد دیوان بھی اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اس موقع پر کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں اپنے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتی ہے اور دونوں اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے صبر کی تلقین کرتی ہے اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ باری تعالیٰ ان دونوں کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کی قبروں کو نور سے منور فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام متعلقین واہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

شرکاء غم و دعا گو

کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages