تعزیتی نشست برائے ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری
شہر مالیگاؤں کی مشہور و معروف شخصیت، ساتھی نہال احمد صاحب کے رفیقِ کار، جنتادل سیکولر کے سابق صدر، انکم ٹیکس وکیل، ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری مورخہ 11 مارچ بروز جمعہ اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے-
ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری کی رحلت پر ایک تعزیتی نشست کل مورخہ 13 مارچ بروز اتوار رات 9 بجے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر منعقد ہوگی- تعزیتی نشست میں مرحوم کی حیات و خدمات پر شان ہند، مستقیم ڈگنیٹی اور جنتادل سیکولر دیگر عہدیداران، ورکرز اور ہمدرد اپنے خیالات کا اظہار کریں گے-
جنتادل ورکروں ،ہمدردوں سمیت اہلیانِ شہر سے گزارش ہے وقت مقررہ پر پہنچ کر اس تعزیتی نشست میں شرکت کریں-
منجانب: جنتادل سیکولر، مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں