src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں سے کورونا کا مکمل طور پر خاتمہ ۔ دس دنوں کورونا مریض کا کوئی اندراج نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 5 مارچ، 2022

مالیگاؤں سے کورونا کا مکمل طور پر خاتمہ ۔ دس دنوں کورونا مریض کا کوئی اندراج نہیں

 


   مالیگاؤں سے کورونا کا مکمل طور پر خاتمہ ۔ دس دنوں کورونا مریض کا کوئی اندراج نہیں 



مالیگاؤں ( نامہ نگار ) مسلم اکٹریتی شہر مالیگاؤں سے کورونا کے عفریت کا مکمل طور پر خاتمہ ہوچکا ہے ، یہی وجہ ہے کہ شہر میں کورونا کی کوئی دہشت  نہیں ہے اور گزشتہ دس دنوں سے کورونا کے کسی بھی مریض کاکوئی بھی اندراج سرکاری طور پر نہیں ہو سکا ہے . یہ مالیگاؤں کے لئے انتہائی خوش آئند خبر ہے  .   اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس دنوں سے برادران وطن سے لے کرمسلم اکثری علاقوںمیں کورونا کے مریض کا کوئی بھی اندراج نہیں ہو سکا ہے ۔  ہڈکو کالونی کے جدید اسپتال کے نئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چوہان کے علاوہ نگراں سپرٹینڈنٹ ستیش مہالے کے مطابق شہر میں گذشتہ دس روز کے درمیان کسی کورونا مریض کااندراج نہیں ہوا ہے . واضح رہے  کہ نئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چوہان نے اپنا چارج لے لیا ہے وہ اس سے قبل  سال 2005 سے لے کر   2009 تک بحیثیت میڈیکل آفیسر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ، بعد ازاں 2009 ء سے 2011 , تک انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے مالیگاؤں شہر میں  اپنی خدمات انجام دی تھیں ۔ ڈاکٹر ایل این چوہان اس وقت واشیم ضلع کے منگلور تعلقہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے , جب انہیں بحیثیت میڈیکل آفیسر مالیگاؤں کے جدید اسپتال روانہ کیا گیا ۔ وہیں دوسری طرف کورونا کی پہلی لہر سے متاثر مالیگاؤں دوسری اور تیسری  لہر سے محفوظ تھا ۔ مسلم اکثریتی شہر میں دوسری اور تیسری لہر میں معمولات زندگی رواں دواں تھی ۔ اس وقت بھی یہی صورت حال ہے ۔ البته برادران وطن کے علاقوں میں دوسری لہر کے وقت متاثرین کا اندراج جاری تھا ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages