جلگاؤں کے 24؍سالہ نوجوان نے بیوہ سے شادی کرکے ایک مثال قائم کی،
ایک بیوہ کی سونی زندگی میں ازدواجی خوشیوں کے رنگ بھرکر سید عمر نے سب کا دل جیت لیا
جلگاؤں :گذشتہ دنوں جلگاؤں شہر کے 24؍سالہ نوجوان نے ایک بچی کی ماں سے شادی کرکے ایک ایسی مثال پیش کی ہے جو ان دنوں شہر سمیت ضلع بھرمیں موضوع بحث بنی ہے اور ہر کوئی سید عمر سید مقصود نامی نوجوان کے اس عمل کی ستائش کررہا ہے ۔ یہ نوجوان جلگاؤں شہر کے منیار محلہ کا ساکن ہے
۔ اس نے کھنڈوہ کی رہنے والی صالحہ پروین نامی ایک ایسی خاتون سے شادی کی ہے جو کورونا وباء کے دوران بیوہ ہو گئی تھی ۔ صالحہ پروین شادی کے 5.؍ماہ کے اندر ہی بیوہ ہو گئی تھی، اُس وقت وہ چار ماہ کی حاملہ بھی تھی ۔ اللہ کے فضل سے اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے جس کا نام سارہ ہے 21؍ سالہ صالحہ اپنی تلخ یادوں کے ساتھ اپنی بچی کے سنگ زندگی کے شب و روز گزار رہی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے اسے سید عمر کی صورت میں ایک لازوال نعمت عطا کی ۔
جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ سے ملی اطلاع کے مطابق جب سید عمر سے اس کے والدین نے اس کی شادی کیلئے گفتگو کی تو انہوں نے ایک سعادت مند بیٹے کی طرح بخوشی اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ سید عمر کے اقدام کی ہر طرف سراہنا کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ سید عمر کنوارہ ہے ۔
۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں