src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دھولیہ میں پولیس سب انسپکٹر پر جان لیوا حملہ سے پولس محکمے میں کھلبلی, عوام خوف و دہشت کا ماحول - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 12 مارچ، 2022

دھولیہ میں پولیس سب انسپکٹر پر جان لیوا حملہ سے پولس محکمے میں کھلبلی, عوام خوف و دہشت کا ماحول

 



دھولیہ میں پولیس سب انسپکٹر پر جان لیوا حملہ سے پولس محکمے میں کھلبلی, عوام خوف و دہشت کا ماحول



دھولیہ (وفا ناہید) موٹر سائیکل کا دھکا لگنے پر دھولیہ شہر کے  بارہ پتھر چوک میں پولیس سب انسپکٹر مصطفی بیگ عیسی بیگ مرزا پر چاقو کی مدد سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔


 زخمی مرزا شہر کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس واردات سے پولیس حلقے میں کھلبلی مچ گئی ہے اور شہریوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

 اس واردات کے تعلق سے رات دیر  گئے تک سٹی پولیس اسٹیشن میں حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کاروائی جاری رہی ۔


  شہر کے چالیس گاؤں روڈ علاقے کے ساکن اور فی الحال ہائی وے پولیس ہیلپ لائن شیرپور میں ڈیوٹی پر مامور مصطفیٰ بیگ عیسی بیگ مرزا جمعہ کی دوپہر چھٹی کی وجہ سے گھر گئے تھے۔ وہ دوپہر کے وقت، بذریعہ موٹرسائیکل چالیس گاؤں کراسنگ سے شری رام پیٹرول پمپ والی سڑک سے بارہ پتھر کی جاتے ہوئے، ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے پانی کی ٹانکی کے سامنے سڑک پر پیچھے سے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔


 جس کے نتیجے میں پولس سب انسپکٹر مرزا گاڑی سمیت نیچے گر گئے۔ مرزا نے موٹر سائیکل سوار کو رفتار کم کرنے کی ہدایت کی۔


  اس پر مشتعل ہو کر موٹر سائیکل سوار نے ان کے گالی گلوچ کی، جس پر مرزا نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں پی ایس آئی ہوں۔  تاہم     موٹر سائیکل سوار نے تیز دھار چاقو نکالا اور مرزا کو قتل کرنے کی نیت سےجان لیوآ حملہ کر دیا۔


  ملزم نے پی ایس آئی کے ہاتھ اور پاؤں کے تلوے پر پے درپے چاقو سے وار کیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

 اس کے بعد وہ موٹر سائیکل سوار فرار ہونے لگا. زخمی، مرزا نے ہاتھ میں  چاقو لہرا کر موٹر سائیکل پر سوار  ہوتے اس کی تصویر کھینچ لی۔

اسی وقت کچھ شہری مرزا کی مدد کو پہنچ گئے، انہوں نے موٹر سائیکل سوار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا , اور زخمی پی ایس آئی کو دھولیہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل  کرادیآ.  جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اس واردات کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل پولیس افسر دنکر پنگلے، سٹی   پولیس انسپکٹر نتن دیشمکھ اور موہاڑی نگر پولس انسپکٹر دتاترے شندے نے اسپتال کا دورہ کیا اور مرزا سے پوچھ تاچھ کی۔


  ساتھ ہی گرفتار نوجوان سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس کا نام شبھم منوہر کوٹے، ساکن جونا دھولیہ بتایا۔


  اس معاملے میں  سٹی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کا کام دیر رات گئے تک جاری تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages