src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تکمیلِ حفظ قرآن مجید، مسابقۂ قرآن، افتتاح و ختم بخاری شریف، آلِ مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا پرائز ڈسٹریبیوشن، جلسۂ دستارِ بندی و ردا پوشی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 31 مارچ، 2022

تکمیلِ حفظ قرآن مجید، مسابقۂ قرآن، افتتاح و ختم بخاری شریف، آلِ مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا پرائز ڈسٹریبیوشن، جلسۂ دستارِ بندی و ردا پوشی



 تکمیلِ حفظ قرآن مجید، مسابقۂ قرآن، افتتاح و ختم بخاری شریف، آلِ مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا پرائز ڈسٹریبیوشن، جلسۂ دستارِ بندی و ردا پوشی


 سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کا دینی و عصری تعلیمی میدان میں تاریخی قدم , عطائے مفتئ اعظم و بلبلِ باغ مدینہ کی آمد



 الحمدللہ! اہلیانِ شہر کو یہ خبر دیتے ہوئے مّسرت و شادمانی ہورہی ہے کہ سنی دعوت اسلامی دینی، تبلیغی، اصلاحی، سماجی، فلاحی کاموں کے علاوہ تعلیمی میدان میں بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہےـ

31/ مارچ 2022ء بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر سے نمازِ عصر تک جامعہ عائشہ صدیقہ ( مدرسہ اہلسنّت منیرہ نیا اسلام پورہ) کے وسیع و عریض گراونڈ پر جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ و جامعہ عائشہ صدیقہ کی طالبات کا افتتاح و ختم بخاری شریف کا پروگرام خواتین کے لئے مختص رہے گا دوپہر ڈھائی بجے سے چار بجے تک اسکول نمبر1 گراؤنڈ، حاجی شبیر سیٹھ ہال(حج ہاؤس) مالیگاؤں میں حراء انگلش میڈیم اسکول و امید سنی دعوت اسلامی کیرئیر گائڈنس ٹیم کے اشتراک سے منعقد ہونے والے آل مالیگاؤں اسکولس کوئز کمپٹیشن کا تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی بعد نمازِ عشاء مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ مالیگاؤں میں جامعہ آلِ رسول کے طلباء کے درمیان پانچ پاروں کا مسابقۂ قرآن مجید منعقد ہوگا ان تمام پروگرامات میں بطور مقرر آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) ہوں گے

یکم اپریل 2022ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب سے رات 10 بجے تک نزد پانی کی ٹانکی امام احمد رضا روڈ اسکول نمبر 14 گراؤنڈ مالیگاؤں میں الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم،جامعہ آلِ رسول،جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ،جامعہ عائشہ صدیقہ کے 118 طلباء و طالبات کا مشترکہ اجلاس دستار بندی و ردا پوشی کا پروگرام منعقد ہوگا جس میں عطائے مفتئ اعظم،داعئ کبیر، بانئ مدارس کثیرہ حضرت العلام حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ (امیر سنی دعوت اسلامی)، آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کے ایمان افروز خطاب ہوں گےـ ان کے علاوہ بلبلِ باغ مدینہ،مداح رسول پروفیسر محمد رضوان خان صاحب قبلہ اپنی مترنم آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ گنگنائیں گے

خواتین اسلام کے لئے پردے کا معقول نظم رہیگا

برادران اسلام و خواتین اسلام کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنے قلوب کو منور و مجلہ کریں
 سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages