src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر اسمبلی میں پاور لوم صنعت سبسڈی بحالی پر ایوان میں مسلم اراکین اسمبلی کا احتجاج - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 14 مارچ، 2022

مہاراشٹر اسمبلی میں پاور لوم صنعت سبسڈی بحالی پر ایوان میں مسلم اراکین اسمبلی کا احتجاج

 


مہاراشٹر اسمبلی میں پاور لوم صنعت سبسڈی بحالی پر ایوان میں مسلم اراکین اسمبلی کا احتجاج


پاورلوم صنعت سے لاکھوں لوگ روزگار سے جڑے ہوئے ہیں ،سبسڈی کو بحال کیا جائے:مسلم اراکین اسمبلی



ممبئی (نامہ نگار) مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی اجلاس میں صنعت پارچہ بافی پاورلوم کی سبسڈی کو لے آج ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا۔ بھیونڈی ،مالیگاوں،اچل کرنجی میں جاری پاورلوم صنعت کو اگر سبسڈی نہیں دی جائے گی تو یہ صنعت دم توڑ دے گی۔کئی مسلم اراکین نے اسمبلی سبسڈی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہکرتے ہوئےاس مسئلہ پر سرکار کی ناکامیوں پربھی تنقید کی ہے۔اسمبلی میں ہونے والے احتجاج کودیکھتے ہوئے نائب وزیراعلی اجیت داداپوار نے اراکین اسمبلی کو یقین دلایا کہ وزارت ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ اس سے متعلقہ وزارت کو اس تعلق سے فنڈ کی فراہمی نیز دیگر در پیش مسائل کے حل کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیاجائے گا۔ودھان بھون کے باہر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نےکہا کہ ایوان میں وزیر خزانہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ایک ہفتہ میں اس مسئلہ کو حل کریں گے اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم اس پر احتجاج جاری رکھیں ہے۔رکن اسمبلی مفتی محمداسماعیل نے کہا کہ مالیگاوں،بھیونڈی اوراچل کرنجی جیسے شہرجہاں پاورلوم صنعت ہی معاش کا واحد ذریعہ ہے سبسڈی ختم کر نے کی وجہ سے اگر یہ صنعت بند ہوجاتی ہے تو گویا پورا شہر ہی بندہوجائے گا۔ کورونا کے بعد اگر کوئی صنعت بحران کا شکار ہوئی ہے تو وہ پاورلوم صنعت ہے۔ لاکھوں لوگ اسی روزگار سے وابستہ ہے اس سے بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے اس لئے سرکار کو دوبارہ اس صنعت کی سبسڈی بحال کی جانے چاہئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بجلی کی پرانی بلوں پر بھی زیر غور کرنا ضروری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages