12 نومبر معاملے میں دانش عتیق شاہ کو ضمانت قبل از گرفتاری ملنے سے جیل میں بند 50 سے زائد افراد میں جاگی امید کی کرن
شہر کی پولس اور سرکاری پارٹیوں نے جو کھیل کھیلا ہے اس کھیل کی اصلیت ہم عوام کی عدالت میں عوام کے سامنے پیش کرینگے : مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں ( وفا ناہید) دانش عتیق شاہ کو ہائی کورٹ سے 12 نومبر تشدد معاملے میں ضمانت قبل از گرفتاری ملنے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے اذیتوں کی زندگی گزار رہے 50 سے زائد افراد میں ایک امید کی کرن جاگی ہے . ساتھ ہی اس بات کی توقع ہے کہ باقی سب کی راہ آسان ہوجائے گی ۔ دانش شاہ کی ضمانت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جنتا دل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ ہمیں قانون پر پورا بھروسہ ہیں اور ساتھ ہی ہمیں یہ امید بھی ہے کہ ہمیں انصاف ضرور ملے گا , جو کہ آہستہ آہستہ مل رہا ہے ۔ رمضان سے پہلے ان شاء اللہ سب کی ضمانت کی کوشش کی جائے گی ۔ 12 نومبر تشدد معاملے میں جیل میں 86 دن کی سزا کاٹ کر لوٹے کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ میں تین مہینہ جیل میں تھا ، مجھے معلوم ہے کہ جیل کے اندر کے لوگ کس طرح کی زندگی گذار رہے ہیں . ہمیں جہاں قانون پر بورا بھروسہ ہے وہیں ہم ہمارے وکلاء پر بھی بھرپور اعتماد کرتے ہیں . وہ ہم سبھی کو انصاف دلانے کیلئے کوشاں ہیں. میں گاندھی مارچ شروع کرنے کا اعلان کر چکا ہوں ، انتظار انصاف کا ہے ۔ شہر کی پولس نے اور سرکاری پارٹیوں نے جو کھیل کھیلا ہے اس کھیل کی اصلیت ہم عوام کی عدالت میں عوام کے سامنے پیش کرینگے ۔ جولوگ جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں وہ سب بے قصور ہیں ۔ جس میں میں بھی شامل تھا ۔ انہوں نے اپنی نم آنکھوں سے بتایا کہ مالیگاؤں پولس نے پچھلے تین مہینوں سے ایک نوجوان کو 12 نومبر معاملے میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے جسے پہلے دن سے ہی پاگل خانے میں رکھا گیا ہے ۔ اس نوجوان کو رشتے داروں سے ملنے کیلئے زبردستی اٹھا کر لایا گیا مگر وہ آنے کو تیار نہیں ۔ جیل میں یہ نوجوان ایسی حرکتیں کر رہا ہے جسے بیان کرنا مشکل ہے ۔ کچھ لوگوں کو دل کا دورہ پڑا ہیں ، کچھ لوگ دماغی توازن کھو چکے ہیں ، کچھ لوگ خاموش ہو چکے ہیں ۔ جیل کی سلاخوں سے باہر آنے کے بعد یہ تمام باتیں بھولئے والی نہیں ہے اور میں ان سب سے کیلئے جیل کے باہر سے انصاف کی لڑائی لڑوں گا ۔ عدالت پر ہمیشہ سے ہمارا بھروسہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے وکلاء عدالت کو سمجھانے میں کامیاب ہو نگے اور سبھی لوگ رمضان سے پہلے جیل سے باہر آئینگے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں