جنتا بینک الیکشن میں تعمیری محاذ کی شاندار جیت پر راشڑیہ مسلم مورچہ کی مبارکباد
مالیگاؤں : مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں جو کہ اپنی مسجدوں میناروں کی وجہ سے ایک دینی شناخت رکھتا ہے وہی یہ شہر گہوارۂ علم و ادب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے . آہن گروں و محنت کشوں کا یہ شہر ماضی میں بہت سے نشیب و فراز سے گذر چکا ہے . اس کے باوجود آج بھی یہ شہر اپنی پوری آن بان و وقار کے ساتھ کھڑا ہے . شہر میں گذشتہ دنوں جنتا کوآپریٹیو بینک کا الیکشن موضوع بحث رہا . آج صبح الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد شہر میں پھیلی بے اطمینانی کی لہر ختم ہوگئی. جنتا بینک کے اس الیکشن میں تعمیری محاذ کو فتح نصیب ہوئی. راشٹریہ مسلم مورچہ شروعات سے ہی تعمیری محاذ کے شانہ بشانہ کھڑا تھا. تعمیری محاذ کی اس شاندار جیت پر راشٹریہ مسلم مورچہ تمام نو منتخب ممبران کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللّہ ربّ العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہے کہ یہ جو ممبران منتخب ہونے ہیں ان میں قوم و ملّت کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا ہو اور ہمارے اسلاف کی اس نشانی کی حفاطت ہو ایسی گذارش راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں کے صدر جناب اکبرسیٹھ اشرفی نے کی ہیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں