src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سب کو منانا مشکل ہے اپنے رب کو منانا آسان ہےـ (مولانا سید محمد امین القادری)پچیسواں سالانہ روحانی سنی اجتماع سے آلِ رسول کا فکر انگیز خطاب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 مارچ، 2022

سب کو منانا مشکل ہے اپنے رب کو منانا آسان ہےـ (مولانا سید محمد امین القادری)پچیسواں سالانہ روحانی سنی اجتماع سے آلِ رسول کا فکر انگیز خطاب



سب کو منانا مشکل ہے اپنے رب کو منانا آسان ہےـ (مولانا سید محمد امین القادری)



پچیسواں سالانہ روحانی سنی اجتماع سے آلِ رسول کا فکر انگیز خطاب



 مالیگاؤں : شبِ برات بے شمار رحمتوں، برکتوں، فضیلتوں،اور بخشش و مغفرت کی رات ہے اس رات میں چند لوگوں کو چھوڑ کر سب کی بخشش ہوتی ہے اس شب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اہتمام کے ساتھ قبرستان جاتے تھے اور مرحومین کے ساتھ اپنی امت کے لئے دعائے مغفرت کرتے تھے آج عالم اسلام بے چینی کا شکار ہے ، پیروکار اسلام افسردگی کا شکار ہیں، مسلمانانِ عالم خود کو بے یار و مدد گار محسوس کر رہے ہیں مسلمان ہر محاذ پر خود کو  تنہا سمجھ رہا ہے ایسے حالات میں مسلمانوں کو اپنے رب کو راضی کرنا چاہیے اپنے رب کی طرف قدم بڑھنا چاہیے اپنے رب کی بارگاہ میں سربسجود ہوکر اپنے گناہوں سے معافی مانگ کر سچی توبہ کرنا چاہیئے ہمارا رب ہماری شہ رگ سے زیادہ قریب ہے ستر ماؤں سے زیادہ وہ ہم سے پیار کرتا ہے آج کی رات اللہ سے مانگنے کی رات ہے رحمتوں میں نہانے کی رات ہے کیا پتہ آئندہ سال ہم ہو نا ہو اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے رب کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں یقیناً وہ اللہ ہم سب کی توبہ کو قبول فرمائے گا اس طرح کا فکر انگیز خطاب 18 مارچ 2022 بروز جمعہ بموقع شبِ برات رات 2 بجے آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ،میں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا  25 واں  سالانہ روحانی سنی اجتماع میں کیا. شب برات کے موقع مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا خطاب سماعت کرنے کے لئے شہریان مالیگاؤں کثیر تعداد میں شریک ہوئے جہاں پر آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے وقت اور حالات کی مناسبت انتہائی فکر انگیز خطاب فرمایا دوران خطاب آپ نے گناہوں کے دلدل میں پھنسے نوجوانوں کو اپنی اہمیت کا اندازہ کروایا آج کی روحانی محفل میں جامع مسجد یارسول اللہ کے تینوں منزلہ ، و مسجد کے اطراف کے علاقے عامتہ المسلمین سے بھرے ہوئے تھے خطاب کے بعد مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے عالم اسلام و مسلمانان ہند اور شہریان کی فلاح و بقا، حفاظت، کے لئے خصوصی دعا فرمایا دعا کے بعد نمازِ فجر ادا کی گئی بعدہ صلوٰۃ السلام و دعا کے بعد روحانی سنی اجتماع کا اختتام ہواـ

 رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages