src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایک معجزۂ معراج میں کثیر معجزات جلوہ فرما ہیں ,(مولانا سید محمد امین القادری) - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 1 مارچ، 2022

ایک معجزۂ معراج میں کثیر معجزات جلوہ فرما ہیں ,(مولانا سید محمد امین القادری)



ایک معجزۂ معراج میں کثیر معجزات جلوہ فرما ہیں ( مولانا سید محمد امین القادری) 


 اسکول نمبر 14 گراؤنڈ میں مرد و خواتین کا جم غفیر



مالیگاؤں : 28/فروری 2022ء بروز پیر بعد نمازِ مغرب اسکول نمبر 14 گراؤنڈ مالیگاؤں.....سنی اجتماع بعنوان شبِ معراجُ النبی ﷺ زیرِ اہتمام عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی (مالیگاؤں)
وہ سرورِ کشورِ رسالت جو عرش پر جلوہ گر ہوئے تھے.......امام اہلسنّت سیدی سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے مشہور زمانہ قصیدۂ معراج کے ان  اشعار کے ساتھ اپنے خطاب کا آغاز آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے کیا تمہیدی کلمات ادا کرنے کے بعد مولانا موصوف نے فلسفۂ معراج و واقعہ معراج کی حقانیت قرآن و احادیث کی روشنی میں بیان کیا بعدہُ مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے تفصیل کے ساتھ واقعہ معراج کو بیان فرمایا دروان گفتگو مولانا موصوف نے سفرِ معراج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہونے والے معجزات، واقعات اور مشاہدات  بھی بیان کئے اسی طرح سفر معراج میں رونما ہونے والے واقعات میں امت کے لئے درس پیغام اور موجودہ حالات میں امت کی ذمّہ داریوں کا تذکرہ کیا آپ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا سفرمعراج اس بات کی دلیل ہیکہ مصطفیٰ کریم   اپنی طاقت، قوت، صلاحیت میں تمام مخلوقات سے بلند و بالا ہے ـ مولانا موصوف نے اصلاحی گفتگو فرماتے ہوئے حاضرین کو کہا کہ معراجُ النبی کا سبق یہی ہے کہ اپنے نبی مصطفیٰ کریم ﷺ  سے سچی وفاداری کرو کیونکہ سفر معراج کے وقت اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی گناہ گار امت کے لئے دعائیں کی اگر ہم اپنے نبی کے سچے غلام ہیں تو ہم سب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی ضرورت ہے محبت رسول ﷺ کا یہ تقاضا ہیکہ دین محمدی و شریعتِ محمدی کے فروغ کے لئے جدوجہد کی جائے آج کے سنی اجتماع میں اہلیانِ مالیگاؤں  مرد و خواتین کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہوئے جلسۂ شب معراجُ النبی ﷺ کو تاریخ ساز کامیاب کیا جبکہ مشائخین عظام، سادات کرام اور علمائے اہلسنّت سے اسٹیج کی رونق دوبالا رہیں پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا نعت رسول مقبول کے بعد قاری عبد السلام قادری نے نماز کی اہمیت پر بیان کیا پروگرام کے اختتام پر عالم اسلام بالخصوص ہندی مسلمانوں کی جان مال عزت و آبرو اور ملک ہندوستان کی سالمیت و  بقا کے لئے رقت انگیز دعا کی گئی صلوٰۃ السلام کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا-

رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

http://www.facebook.com/official.syedaminulqadri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages