ملک بھر میں کورونا سے 223 اموات
نئی دہلی،2 مارچ : گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7,554 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ انفیکشن کی وجہ سے 223 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس وائرس سے ملک میں 51 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور وبا کی وجہ سے اب تک 4.29 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 42,938,599 ہو گئی ہے ۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 514,246 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 42,338,673 لوگوں کو نجات مل چکی ہے جبکہ 1,77,79,92,977 لوگ کورونا کے ٹیکے لگوا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 85680 ایکٹو کیسز ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے جبکہ 0.20 فیصد ایکٹو کیسز ہیں۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 1647 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد کم ہو کر 25715 ہوگئی ہے۔ وہیں 4325 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6410844 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 65501 ہو گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں