src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آپریشن گنگا : چھ پروازوں میں روانہ ہوئے 1377 ہندوستانی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 2 مارچ، 2022

آپریشن گنگا : چھ پروازوں میں روانہ ہوئے 1377 ہندوستانی



آپریشن گنگا : چھ پروازوں میں روانہ ہوئے 1377 ہندوستانی



نئی دہلی ، 02 مارچ : آپریشن گنگا کے ایک حصے کے طور پر، گذشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین سے چھ پروازوں میں 1377 ہندوستانی اپنے گھروں کو روانہ ہوئے ہیں، جس میں پولینڈ کی پہلی پرواز بھی شامل ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع کیا ،’گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب چھ پروازیں ہندوستان کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ اس میں پولینڈ سے پہلی پروازیں بھی شامل ہیں۔ مزید 1377 ہندوستانی شہریوں کو یوکرین سے واپس لایا گیا‘۔
سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کی شام کہا کہ اگلے تین دنوں میں ہندوستانی شہریوں کو لانے کے لیے 26 پروازیں طے کی گئی ہیں اور پولینڈ اور سلوواک ریپبلک کے ہوائی اڈے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کا ایک C-17 گلوب ماسٹر بھی ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے رومانیہ روانہ ہونے والا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages