مالیگاؤں پولس نے احمد نگر کے دو عادی مجرموں کو 3 دیسی پستول اور 12 زندہ کارتوس کے ساتھ کیا گرفتار.
مالیگاؤں : آج 24 فروری جمعرات کی سہ پہر شہر کے جنرل ہسپتال کے قریب موسم ندی کے قریب کی گئی کاروائی میں مالگاؤں لوکل کرائم برانچ اور چھاؤنی پولیس نے احمد نگر ضلع کے دو افراد کو گرفتار کیا جو مالیگاؤں شہر میں دیسی کٹے (پستول) فروخت کرنے آئے تھے۔ پولس نے ان کے قبضہ سے ایک سوئفٹ کار، تین دیسی پستول اور 12 زندہ کارتوس ضبط کیے ۔
اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق پولیس کو دو مشتبہ افراد کے متعلق خفیہ اطلاع ملی کہ کار نمبر MH02 BG 3598 سے دو افراد مالیگاؤں آئے ہیں ۔ پولس اسکواڈ اور چھاؤنی پولیس نے متعلقہ کار کو روکا جس میں دو مشتبہ افراد تھے ۔ جب ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تو پولس کو ان پر شک ہوا ۔ کار کی تلاشی لینے پر پولس کو تین عدد دیسی پستول اور 12 زندہ کارتوس کار سے برآمد ہوئے ۔ اسے کیمپ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور تفتیش جاری ہے۔
ان دونوں ملزمان میں سے ایک پر قتل کا الزام عائد ہے اور دوسرا بھی ایک بدنام زمانہ عادی مجرم ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے خلاف شری رام پور اور دیگر علاقوں میں مقدمہ درج ہے۔ شہر کی جرائم پیشہ دنیا میں دیہاتی گینگز کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ اس کاروائی سے تحقیقات میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں