src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں سنی دعوت اسلامی کے ذمّہ داران نے انتظامات کو لیکر اسکول نمبر 14 کا دورہ کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 28 فروری، 2022

مالیگاؤں سنی دعوت اسلامی کے ذمّہ داران نے انتظامات کو لیکر اسکول نمبر 14 کا دورہ کیا



مالیگاؤں سنی دعوت اسلامی کے ذمّہ داران نےانتظامات کو لیکر اسکول نمبر 14 کا دورہ کیا


شہر بھر معراجُ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پروگرام کے حوالے سے بیداری مہم جاری،  گراؤنڈ کی صاف صفائی، و دیگر کاموں کے حوالے سے اراکین سنی دعوت اسلامی مستعد


مالیگاؤں : 28/ فروری 2022ء آج بروز پیر بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک ہر سال کی طرح امسال بھی عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام اسکول نمبر 14 گراؤنڈ،نزد پانی کی ٹانکی امام احمد رضا مالیگاؤں میں عظیم الشان سنی اجتماع بعنوان شبِ معراج النبی منعقد ہونے جارہا ہے جسمیں آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا ایمان افروز خطاب ہوگاـ

پروگرام کی تیاری کو لیکر شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیجیٹل بینر، پوسٹر لگائے گئے ہیں بلیک بورڈ کے ذریعہ لوگوں کو پروگرام میں شرکت کے لئے آمادہ کیا جارہا ہے شہر مالیگاؤں کے مشائخین عظام، سادات کرام، علمائے اسلام و آئمہ مساجد اہلسنّت کے ساتھ عمائدین شہر کو ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی و مبلغین بالمشافہ دعوت پیش کررہے ہیں سرکردہ اداروں، کلبوں، بزموں، اور سنی تنظیموں کے اراکین کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا سلسلہ جاری ہےـ اسی طرح اسکول نمبر 14 گراؤنڈ میں انتظامات کو لیکر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے ذمّہ داران نے گراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں پر اسٹیج، پارکنگ اور مرد و خواتین کی نششتوں کا جائزہ لیاـ

معراجُ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پروگرام کو حراء اسلامک یوٹیوب چینل مالیگاؤں و مولانا سید محمد امین القادری کے آفیشیل فیس بُک اکاؤنٹ کے ذریعہ براہ راست لائیو پوری دنیا میں نشر کیا جائے گا

برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ آج کے ہونے والے جشنِ معراجُ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں کثیر تعداد میں شریک ہوں خواتین اسلام کے لئے پردے کا معقول نظم رہیگا خواتین اسلام آگرہ روڈ سہارا ہاسپٹل کے پاس سے  گراؤنڈ میں داخل ہوں

https://youtu.be/QH6jm8rJqGA

رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

http://www.facebook.com/official.syedaminulqadri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages