سوریہ نمسکار' کا اطلاق' مسلم طلباء و طالبات پر نہ کیا جائے. جمعیتہ علماء مدنی روڈ نیاپورہ کا ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں سے مطالبہ
مالیگاؤں جمعیتہ علماء مدنی روڈ نیاپورہ کے ایک وفد نے آج بروز جمعرات 6 جنوری 2022 کو صبح 11 بجے کیمپ میں واقع ایڈیشنل کلکٹر آفس میں ایڈیشنل کلکٹر سے بالمشافہ ملاقات کی اور ایک مکتوب دیا. اس مکتوب میں ایڈیشنل کلکٹر سے گزارش کی گئی ہے کہ مرکزی حکومت کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق اسکول کے مسلم طلباء و طالبات میں 'سوریہ نمسکار' کا اطلاق کیا گیا ہے جو مسلمانوں کے مذہب میں کھلی مداخلت ہے اور مسلم مذہب میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ ملک کے آئین اور دستور کے مطابق ہندوستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب کے مطابق چلنے کی پوری آزادی ہے ۔ جس مذہب میں سوریہ نمسکار کی گنجائش ہے وہ اس سرگرمی پر عمل کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مگر آپ سے ہماری گزارش ہے کہ ملک کے مسلمانوں پر سوریہ نمسکار کا اطلاق نہ کریں ۔ واضح رہے کہ اس مکتوب کی ایک ایک کاہی ملک کے وزیر اعظم (دہلی) اور صدر جمہوریہ کو بھی روانہ کی گئی ہے. آج کے اس وفد میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی، حاجی مکی سیٹھ، حاجی عبدالمالک بکرا سیٹھ، مولانا امتیاز اقبال، مولانا مختار جمالی، فقیر محمد، مسعود بفاتی، سہیل ماسٹر، شفیق اینٹی کرپشن، مفتی حفظ الرحمن اور محمد اسماعیل رحمانی شامل تھے.
یہ اطلاع محمد اسماعیل رحمانی نے مہاراشٹر نامہ 24 کو دی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں