src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ادھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک نہ بھی ہو تو بھی بن جائے گا مزدور کارڈ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 27 جنوری، 2022

ادھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک نہ بھی ہو تو بھی بن جائے گا مزدور کارڈ




ادھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک نہ بھی ہو تو بھی بن جائے گا مزدور کارڈ



مالیگاؤں : جمعیت علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام روزانہ شام 6 بجے سے رات 10بجے تک عوامی و فلاحی کام جنگی پیمانے پر جاری ہے ۔ کاموں کی طویل فہرست میں مزدور کارڈ بھی شامل ہے ۔ مزدور کارڈ بنانے کے لیے آدھار کارڈ سے موبائل نمبر کا لنک ہونا ضروری نہیں ہے اگر آپ کا موبائل نمبر آدھار سے لنک نہ بھی ہو تو بھی آپ کا مزدور کارڈ بن جائے گا ۔ اس لیے صدر و اراکین جمعیت علماء مدنی روڈ شہریان سے بالخصوص مزدوری کرنے والے مردو خواتین سے اپیل کرتے ہیں کہ جن کی عمر 18 سے 59 سال کے درمیان ہو سینٹرل گورنمنٹ کی جاری اس اسکیم سے استفادہ کریں۔ 379 زمرے کے مزدور اس کیٹیگری میں آتے ہیں کم و بیش سرکاری نوکری پیشہ افراد کے علاوہ سبھی لوگ مزدور کارڈ بنا سکتے ہیں جس کے لیے اپنے ساتھ آدھار کارڈ؛بینک پاس بک اور موبائل لانا ضروری ہے ۔ 

نوٹ : خواتین کے لئے علیحدہ کیبن اور پردے کا معقول انتظام ہے ۔

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں۔ 7972662550

ہر جمعہ کام بند رہے گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages