src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بجلی مسائل کی یکسوئی کے لئے صدر جنتادل شان ہند نہال احمد کا کارپوریشن کمشنر کے نام مکتوب* - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 15 جنوری، 2022

بجلی مسائل کی یکسوئی کے لئے صدر جنتادل شان ہند نہال احمد کا کارپوریشن کمشنر کے نام مکتوب*

 


 بجلی مسائل کی یکسوئی کے لئے صدر جنتادل شان ہند نہال احمد کا کارپوریشن کمشنر کے نام مکتوب




رکن جنتادل سیکولر مسیح اللہ بیسٹ کی قیادت میں وارڈ نمبر 14 کے سرکردہ افراد کے ایک وفد نے گزشتہ پیرٹیکنیکل انجینئر ساحل سر  سے ملاقات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ عائشہ حکیم چوک سے مالیگاؤں ہائی اسکول کے درمیان جو بجلی کے کھمبے سڑک کے بیچ ہیں انکو ہٹایا جائے اور خراب وائر کے جال کو تبدیل کیا جائے- وفد نے فتح میدان اور پوار واڑی کے درمیان سڑک کے بیچ لگے بجلی کے کھمبوں اور خراب وائر کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا- چونکہ کھمبوں کی جگہ کارپوریشن کے زریعے ہی تبدیل کی جا سکتی ہے، ساحل سر سے ملاقات کے بعد وفد میں شامل افراد نے *صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد* سے بھی اس ضمن میں گفتگو کی تھی اور شان ہند نے مسائل کے حل کے لیے اپنی جانب سے بھی کوشش کرنے کا تیقن دیا تھا-

اوپر درج مسائل کی یکسوئی کے لئے کل بروز جمعہ شان ہند نے دو مکتوب کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کو لکھا- مکتوب میں شان ہند نے عائشہ حکیم چوک سے مالیگاؤں ہائی اسکول اور فتح میدان سے پوار واڑی کے درمیان سڑکوں کے بیچ لگے بجلی کے کھمبوں اور خراب وائر جلد از جلد تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا- شان ہند نے دوسرا مکتوب مولانا زاہد ندوی کی نشاندہی پر ٹینشن چوک میں لگے کھمبوں اور خراب وائر کی تبدیلی کے ضمن میں لکھا-

جنتادل سیکولر کے فعال رکن مسیح اللہ بیسٹ دونوں مکتوب لیکر کل کارپوریشن پہنچے- چونکہ کمشنر کسی وجہ سے غیر حاضر تھے، مکتوب ڈپٹی کمشنر سچن مہالے کو دیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے دونوں معاملوں میں جلد کاروائی کا یقین دلایا ہے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages