یوپی الیکشن 2022:
یوپی الیکشن کے لئے کانگریس نے ایودھیا سے 'اکھلیش یادو' کو دیا ٹکٹ
یوپی اسمبلی الیکشن 2022: کانگریس نے یوپی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اپنے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ایک نام ایسا بھی ہے جس کے بارے میں ہر طرف خوب چرچا ہے۔ وہ نام اکھلیش یادو کا ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے انہیں ایودھیا ضلع کی بیکاپور سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس کی اس فہرست میں تیسرے فیز پر سیریل نمبر 72 بیکاپور اسمبلی کے امیدوار کا نام اکھلیش یادو ہے ۔ گانگریس نے اس اسمبلی سیٹ سے اکھلیش یادو نام کے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔
کانگریس نے یوپی کے لیے 89 امیدواروں کی تیسری فہرست کا اعلان کیا ہے۔ اس میں ایودھیا کی بیکاپور سیٹ کے امیدوار اکھلیش یادو کا نام بھی ہے۔ یوپی میں سات مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ اس میں سے ایودھیا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں شامل ہے۔ پانچویں مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن یکم فروری کو جاری کیا جائے گا اور نامزدگی 8 فروری تک کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔ انتخابات کا پانچواں مرحلہ 27 فروری کو ہونا ہے۔
کانگریس نے اب تک یوپی کے لیے اپنے امیدواروں کی تین فہرستیں جاری کی ہیں۔ یوپی کی پہلی فہرست میں 125، دوسری فہرست میں 41 اور تیسری فہرست میں 89 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یعنی کانگریس نے اب تک یوپی کی 403 اسمبلی سیٹوں میں سے 255 کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اب 148 سیٹوں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔
کانگریس نے اب تک جو تین فہرستیں جاری کی ہیں ان میں پرینکا گاندھی کے اس عہد کا پورا خیال رکھا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کل نشستوں کا 40 فیصد خواتین کو دیا جائے گا۔ اب تک جاری کیے گئے 255 امیدواروں کے ناموں میں 103 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ پہلی فہرست میں 50، دوسری میں 16 اور تیسری فہرست میں 37 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اب تک کانگریس 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کے اپنے وعدے پر پوری طرح قائم نظر آرہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں