src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاوکاس اگھاڑی میں پھوٹ، : کانگریسی کونسلر این سی پی میں شامل، اجیت پوار نے کیا پارٹی میں شامل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 27 جنوری، 2022

مہاوکاس اگھاڑی میں پھوٹ، : کانگریسی کونسلر این سی پی میں شامل، اجیت پوار نے کیا پارٹی میں شامل

 



مہاوکاس اگھاڑی میں  پھوٹ :


 27کانگریسی کارپوریٹرس این سی پی میں شامل، اجیت پوار نے کیا پارٹی میں شامل


 مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں دراڑ پیدا ہوگئی ہے۔  آج یعنی 27 جنوری کو کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔  دراصل، کانگریس پارٹی کے مالیگاؤں سے 27 کارپوریٹرس  شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں شامل ہو گئے ہیں ۔  تمام کارپوریٹرس نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موجودگی میں این سی پی میں شامل ہو گئے ہیں ۔  اس کے ساتھ ہی مالیگاؤں کی میئر طاہرہ شیخ نے بھی این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔


 میڈیا رپورٹس کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کل 84 سیٹیں ہیں۔  2017 کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو 30 سیٹیں ملی تھیں، جب کہ این سی پی کو 20 سیٹیں ملی تھیں۔  شیوسینا نے 12 اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے 9 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی ، جب کہ اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کو 7 اور جنتا دل سیکولر کو 7 سیٹیں ملی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages