راشٹروادی کانگریس کے انتہائی قریبی افراد آخر کولکاتا بجلی کمپنی اسکاڈ کے افسران کیسے بن گئے ؟؟؟
بنکروں کو یا تو بڑا جرمانہ لگایا جاتا ہے یا بڑی بڑی توڑی کی جاتی ہے
اگر آپ کے کارخانوں پر بجلی کمپنی کا اسکاڈ آتا ہے تو بنکروں کو چاہئے کے ان تمام افراد کا آئی ڈی پروف پہلے حاصل کریں گھبرانے کی بلکل ضرورت نہیں
کولکاتا کمپنی کی آڑ میں بنکروں اور کارخانہ داروں اور دکاندارو سے سیاسی انتقام لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا
یہ مجاہد خان کیا بجلی اسکاڈ آفیسر بن گیا ؟؟؟؟
مخصوص پارٹی کے افراد کہیں بنکروں کے ساتھ عصبیت پرستی کا کھیل تو نہیں کھیل رہے ہیں ؟؟؟؟
کولکاتا بجلی کمپنی سے پورے اسٹاف کی لسٹ مانگی جائے گی
کولکاتا بجلی کمپنی کی آڑ میں کانگریس پارٹی کے کئی قریبی افراد جعلی بجلی آفیسر بن کر بنکروں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور طریقے سے توڑی بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہے
کل رات 3 بجے دیوی کا ملہ رضوان ہوٹل کے پیچھے مجاھد خان نامی آدمی جو اپنے آپ کو کولکاتا کمپنی کا آفیسر بتا کر ایک غریب بنکر کے کارخانے میں رات 3 بجے ریڈ کرتا ہے اور زبرزستی کارخانے میں گھس کر کارخانہ مالک کی غیر موجودگی میں مزدوروں کو پریشان کرنے لگا کارخانہ مالک کو بلوانے پرکارخانہ مالک نے پوچھا کہ رات 3بجے آنے کی وجہ تو مجاھد خان نامی فرضی آفسر جھوٹے پاور چوری کے کیس میں پھسا نے کی دھمکی دینے لگا. جیسے ہی لوگ جمع ہونے لگے تو بات بڑھتی دیکھ مجاھد خان نامی آفسر اپنے آپ کو امدار کا P A بتا کر لوگو کو ڈرا نے کی کوشش کی پر لوگوں نے جلدی سے خود ہی امدار کو فون کر بلانے کی بات کی تو وه سارے وہاں سے بھاگ گئے اور دوسرے علاقے میں بھی بجلی کمپنی اسکاڈ کے ساتھ ایک کارخانے میں کارخانے دار کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش بے نقاب ہوئی اور اس جگہ سے کانگریس پارٹی کا انتہائی قریبی ۔مجاہد خان نامی آدمی نے راہ فرار اختیار کی تھی ۔۔۔ اور اس کے اہم ثبوت بھی کارخانے دار کے پاس موجود ہے
اور آج بھی اخترا باد علاقے کے ایک بند کارخانے میں مجاہد خان نامی آدمی کا اپنے آپ کو بجلی کمپنی کا پاور اسکاڈ بتا کر ایک بند کارخانے کی انکوائری میں آنا اور کانگریس پارٹی کے لیڈران کے نام کی دھمکی دینا یہ انتقامی کاروائی نہیں تو کیا ہے بنکر حضرات اس جانب دھیان دے کہ کس طریقے سے کانگریس پارٹی نے اپنے قریبی افراد کو بجلی کمپنی کے اسکواڈ کے ساتھ مل کر بنکروں سے انتقامی کاروائی کرنے کی کھلی چھوٹ ا ور اجازت نامہ دے رکھا ہے ۔۔۔
مجاہد خان نامی آدمی ہے جو پاور بل وصول کرنے کی ڈیوٹی پر معمور ہے لیکن بجلی کمپنی کے افیسران کو دھوکے میں رکھ کر اپنے آپ کو بجلی کمپنی کا اسكاڈ بتا کر بنکروں اور کارخانہ داروں اور دکانداروں کو کانگریس پارٹی کے لیڈران کی دھمکی دے کر بھاری رقم وصول کی جا رہی ہے مجاہد خان کانگریس پارٹی کا انتہائی قریبی ہے ۔۔ اور اکثریت سے مضافاتی علاقوں کے بنکروں کے ذریعے یہی معلومات مل رہی ہے کہ یا تو سیاسی انتقام لیا جارہا ہے یا برادری واد کے نام پر انتقامی کاروائی کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔اور
پوچھ تاچھ کرنے پر کانگریسی لیڈران کی دھمکی دی جا رہی ہے ۔ آنے والے چند دنوں میں ہم ان کارخانہ داروں کے نام اور ثبوت عوام کے سامنے پیش کرینگے جن کے ساتھ مجاہد خان نے زیادتی کر کے بڑے پیمانے پر توڑی کی ہے ۔۔۔اور کن کن کارخانہ داروں سے ہفتہ وصولی کی جا رہی ہے ۔اس کا ثبوت مع تصویر پاور لوم اديوگ سمیتي کے ذمےداران کے ساتھ عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں