مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات
مالیگاؤں , 29 جنوری : مالیگاؤں شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے ٹو ویلرس گاڑیوں کی چوری میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ گاڑیوں کی کھلے عام چوری سے شہر کا ہر طبقہ پریشان ہے ۔ عام پبلک والی جگہوں سے لیکر گھر کے آنگن تک غرض ہر جگہ چور اپنا کمال بتارہے ہیں ۔ گاڑی چوری ہونے کے بعد کافی جدوجہد و تلاش و بسیار کے بعد بھی گاڑیوں بر آمد ہی نہیں ہو رہی ہیں ایسی درجنوں شکایت ملنے پر شہر عزیز کے ہردلعزیز مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے ایک وفد کی صورت میں شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے مکتوب پیش کیا ۔ شہر بھر میں ہورہی ٹو ویلرس کی چوریوں پر قدغن لگانے و پولیس کی پیٹرولنگ میں اضافہ کا حکم دیا ۔ اسی طرح چوری کی گاڑیوں کی برآمدگی پر بھی پولیس کی طرف سے خاطر خواہ نتیجہ نا ملنے کی شہریان مالیگاؤں کے احساس سے واقف کرتے ہوئے اس ضمن میں ٹھوس و موثر اقدامات کرنے کو کہا ۔ اسی طرح تری پورہ میں مسلمانوں پر ظلم و جبر تشدد و آقائے دو جہاں ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی تناظر میں 12 نومبر مالیگاؤں بند تشدد معاملے میں گرفتارشدگان کی چارج شیٹ قبل از وقت داخل کرنے کی مانگ کی تاکہ 12 نومبر مالیگاؤں بند تشدد معاملے میں گرفتارشدگان کی ضمانت پر رہائی کی راہ کو ہموار و یقینی بنایا جا سکے ۔ وفد کی سبھی باتوں کو بغور سننے کے بعد شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی صاحب نے دونوں معاملے میں مثبت کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ آج کے اس وفد میں شہر عزیز کے ہردلعزیز مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے علاوہ الحاج اطہر حسین اشرفی ، کارپوریٹر آمین انصاری ،کارپوریٹرساجدعبدالرشید ،عبدالخالق سوپر نشاط ، خالد سکندر ، مولانا علیم الدین فلاحی و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
قائدوسالار مجلس میڈیا سیل مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں