src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین یوگی کے اس وزیر کو الیکشن میں ٹکڑ دیں گی، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 18 جنوری، 2022

عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین یوگی کے اس وزیر کو الیکشن میں ٹکڑ دیں گی،

 


عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین یوگی کے اس وزیر کو الیکشن میں ٹکڑ دیں گی،  


 اتر پردیش : اترپردیش  میں اسمبلی الیکشن 2022 کا بگل بج گیا ہے۔  تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا انتخابی حساب کتاب  بنانا شروع کر دیا ہے۔  اس ایپی سوڈ میں  یوپی میں اپنی سیاسی پاری کا آغاز کررہے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلیمن کے چیف اسد الدین اویسی کی پارٹی نے سابق ایم پی      اور باہوبلی عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کو شہر کے مغرب سے پارٹی کی امیدوار نامزد گیا ہے ۔ شائستہ پروین نے الیکشن لڑنے کی رضامندی دے دی ہے۔  ایم آئی ایم کی امیدوار ریاست کے کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کے مقابل ہوں گی۔  ایم آئی ایم کے پریاگ راج ڈویژنل میڈیا انچارج آفیسر محمود نے یہ معلومات دی۔


 باہوبلی لیڈر اور پانچ بار کے ایم ایل اے عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین نے حال ہی میں لکھنؤ میں بیرسٹر اسد الدین اویسی کی موجودگی میں اے آئی ایم آئی ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔  پریاگ راج شہر کی مغربی سیٹ پر عتیق احمد کا کافی اثر و رسوخ ہے۔  اس سیٹ  سے عتیق احمد کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف  بھی ایک بار جیت چکے ہیں۔  عتیق کی بیوی کے میدان میں آنے سے ایس پی کے روایتی مسلم ووٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


 کانپور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے شائستہ پروین نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا تھا۔  انہوں نے کہا، اکھلیش بغیر ہڈیوں کے مسلمان کو پسند کرتے ہیں۔  وہ مسلمانوں کو نہیں بلکہ مسلم ووٹ چاہتے ہیں۔  یہ لڑائی بی جے پی کو ہرانے کی لڑائی نہیں ہے۔  یہ اپنے حقوق کے حصول کی جنگ ہے۔  دلتوں نے جمع ہو کر مایاوتی کو 4 بار وزیر اعلیٰ بنایا۔  یوپی میں 20% مسلمانوں کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔  اللہ نے اویسی کی شکل میں لیڈر دیا ہے۔  اکھلیش یادو خود کو نہرو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔


 اگر ہم پریاگ راج کی  شہر مغربی سیٹ پر نظر ڈالیں تو 1989، 1991، 1993 میں آزاد ایم ایل اے رہنے والے عتیق کی بنیاد پر ہی یہاں ایس پی نے جیت حاصل کی تھی۔  1996 میں عتیق نے بی جے پی کے تیرتھ رام کوہلی کو 35,099 ووٹوں سے شکست دی تھی۔  2002 میں، عتیق نے اپنا دل کے ٹکٹ پر ایس پی کے گوپال داس یادو کو 11,808 ووٹوں سے شکست دی۔


  یوگی کابینہ کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ پریاگ راج کی  شہر مغربی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔  یہ تقریباً طے ہے کہ وہ دوبارہ اس اسمبلی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔  اس اسمبلی حلقہ میں حال ہی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے غریبوں کے لئے آشیانہ بنانے کے لیے عتیق احمد کے قبضے سے آزاد زمین پر بھومی پوجن کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages