یوپی میں کانگریس اور ایس پی ہندو سماج کی تذلیل کر رہے ہیں اور نفرت کا ماحول بنارہی ہے: بی جے پی
نئی دہلی، 18 جنوری : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں سیاسی جماعتیں ہندو سماج کی توہین کر رہی ہیں اور ہندوؤں کے خلاف نفرت کا ماحول بنا رہی ہیں منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان ہندوؤں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور کانگریس ان کی حمایت کر رہی ہے۔
کانگریس اور ایس پی پر سماج کو تقسیم کرنے کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیوں کے درمیان یہ دوڑ جاری ہے کہ کون کتنی نفرت پھیلا سکتا ہے۔ ہندوؤں کے خلاف بولنے والوں کو کون سی پارٹی پناہ دے سکتی ہے؟
انہوں نے بتایاکہ'مولانا خان نے کانگریس کی حمایت کی۔ انہوں نے یہ اعلان کانگریس کے اتر پردیش صدر کی موجودگی میں کیا۔ میڈیا نے اس مولانا کی ویڈیو دکھائی تھی جس میں وہ ہندوؤں کے خلاف زہر اگل رہے تھے۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے تھے کہ اگر امن و امان ان کے ہاتھ میں آگیا تو ہندوؤں کو ہندوستان میں رہنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے ہندوستان کا نقشہ بدلنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
ایس پی کے کئی امیدواروں کا نام لیتے ہوئے مسٹر پاترا نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو ان لوگوں کو ٹکٹ دے رہے ہیں جن کے خلاف سنگین مقدمات درج ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں