src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پرائی عورت کے چکر میں کرائے کے حملہ آوروں کی مدد سے اپنی ہی بیوی پر جان لیوا حملہ کروانے والے شوہر سمیت تین افراد کو پولس نے کیا گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 19 جنوری، 2022

پرائی عورت کے چکر میں کرائے کے حملہ آوروں کی مدد سے اپنی ہی بیوی پر جان لیوا حملہ کروانے والے شوہر سمیت تین افراد کو پولس نے کیا گرفتار

 


پرائی عورت کے چکر میں کرائے کے حملہ آوروں کی مدد سے اپنی ہی بیوی پر جان لیوا حملہ کروانے والے شوہر سمیت تین افراد کو پولس نے کیا گرفتار


 اعظم گڑھ: دوسری خاتون کے پیار کے جال میں پھنس کر اسے اپنا بنانے کے خواہشمند پرائیویٹ ڈاکٹر نے پہلی بیوی کا کام تمام کرنے کا منصوبہ بنا لیا. ڈاکٹر کے پیار کی راہ میں رکاوٹ بنی پہلی بیوی پر ، پیشہ ور بدمعاشوں کی مدد جان لیوا حملہ کرادیا . بدھ کی دوپہر،  وارانسی سے اس کام کے لیے کرائے پر حاصل کئے گئے بدمعاشوں کو پیسے دینے آئے ڈاکٹر کو بدمعاشوں کے  ساتھ پولس نے گرفتار کر لیا۔  پولیس نے دو پستولوں کے ساتھ بدمعاشوں کے قبضے سے ڈاکٹر کی طرف سے دی گئی 20 ہزار نقدی بھی برآمد کی۔

 غور طلب ہے کہ 15 جنوری کو مبارک پور تھانہ علاقہ کے پروشوتم پور گاؤں کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے خاتون رینا دیوی پر فائرنگ کی تھی,  جو اپنے شوہر کے ساتھ سونوگرافی ٹیسٹ کے لیے کار میں جا رہی تھی واضح رہے کہ حملہ اور واردات کو انجام دے کر موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔  زخمی خاتون وارانسی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔  اس معاملے میں خاتون کے شوہر ڈاکٹر راہل نے الزام لگایا تھا کہ ذین پور کوتوالی علاقے کے عظمت گڑھ بازار میں ان کے ذریعہ خریدی گئی زمین کو لے کر جاری تنازعہ کی وجہ سے اپوزیشن نے انہیں مارنے کی کوشش کی۔ اپنی کوشش میں ناکام ہونے کی بناء پر، حملہ آرووں نے گاڑی میں بیٹھی ان کی بیوی کو گولی مار دی۔  اس معاملے میں خاتون کے شوہر کی جانب سے عظمت گڑھ بازار کے رہنے والے دو افراد کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  واقعہ کی تحقیقات مبارک پور پولیس اسٹیشن کے انچارج یوگیندر بہادر سنگھ کے ساتھ ساتھ سوات ٹیم کے انچارج سنجے سنگھ کو سونپی گئی۔  تفتیش کے دوران سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر زخمی خاتون کے شوہر پر پولیس کا شک مزید گہرا ہوگیا اور اس کی نگرانی شروع کردی گئی۔  بدھ کو دن کے وقت خاتون کو گولی مارنے والے بدمعاشوں کی کال پر وارانسی سے مقررہ رقم دینے آئے ڈاکٹر کو پولس نے پکڑ لیا۔  ڈاکٹر کے ساتھ پولیس نے خاتون کو گولی مارنے والے دونوں بدمعاشوں کو بھی گرفتار کر لیا۔  ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور کارتوس کے ساتھ ڈاکٹر کی طرف سے دی گئی 20 ہزار روپئے کی نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔  پولیس کے مطابق مبارک پور علاقہ کے پرشوتم پور گاؤں کے رہنے والے راہل رام ولد شیام لال عظمت گڑھ بازار میں کلینک چلاتے ہیں۔  اس کا ذین پور علاقہ میں رہنے والی ایک خاتون سے معاشقہ چل رہا ہے۔  وہیں ڈاکٹر راہل رام اپنی بیوی رینا دیوی کے سخت رویے سے ناراض تھے۔  اس کے لیے اس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کا ذہن بنا لیا اور محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے والی بیوی کو راستے سے ہٹانے کے لیے عظمت گڑھ مارکیٹ کے رہائشی دو پیشہ ور مجرموں کو قتل کا ٹھیکہ  دیا گیا۔  پلان کے مطابق 15 جنوری کو راہل رام پتھری کی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے اپنی بیوی کو سونوگرافی ٹیسٹ کرانے کے بہانے گھر سے لے گیا اور راستے میں گاڑی کھڑی کر دی اور رفع حاجت کے بہانے گاڑی سے نیچے اتر گیا۔  منصوبے کے مطابق پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے کار میں بیٹھی رینا دیوی کو گولی مار کر فرار ہو گئے۔  اس طرح پولیس نے اس سنسنی خیز معاملے کا پردہ فاش کیا۔  گرفتار ملزمان میں زخمی خاتون کے شوہر راہل رام کے علاوہ دھرمیندر کمار ولد مرحوم للت نارائن رام اور جگنو رام ولد روپ چند ساکن عظمت گڑھ قصبہ ذین پور کوتوالی علاقہ کے مہادیو نگر بتائے گئے ہیں۔  پولیس کے مطابق ذین پور اور مبارک پور تھانوں کے علاوہ مئو ضلع میں گرفتار دھرمیندر کمار کے خلاف ایک درجن سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages