کانگریس کا معاون کارپوریٹر دیویانگ سوسائٹی کیلئے بنا اذیت کا باعث
مدثر رضا (صدر دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں)
مالیگاؤں ، وارڈ نمبر 13 جونا فاران ہاسپٹل کے پیچھے مولانا یوسف نگر میں چاروں کارپوریٹر شہر کی قدیم سیاسی پارٹی کانگریس سے تعلق رکھتے ہیں اسی وارڈ کا ایک کارپوریٹر فاروق فیض اللہ صاحب مسلسل اپنے اچھے کاموں سے عوام کا دل جیت رہے ہیں مگر اس کے برعکس انہی کے پینل میں لیڈیز کارپوریٹر نور جہاں محمد مصطفٰی کے لڑکے وسیم احمد مسلسل شہر مالیگاؤں میں معذوروں کی فعال تنظیم دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے لیے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے فروری 2021 میں جونا فاران ہاسپٹل کے پیچھے کا جو اوپن اسپیس ہے اسے دیویانگ سوسائٹی کو دیا گیا تھا مگر ابھی تک ایگرمینٹ نہ ہونے کی وجہ سے دیویانگ سوسائٹی نے اس اوپن اسپیس پر کام شروع نہیں کئے تھے اسی بات کو بہانا بنا کر یہ معاون کارپوریٹر نے اس اوپن اسپیس پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے حالانکہ یہ معاون کارپوریٹر پہلے تاشقند باغ میں گارڈن کا کام شروع کرنے والا تھا مگر وہاں کام نہ کرتے ہوئے اس اوپن اسپیس پر قبضہ کر لیا ہے اس ضمن میں سوسائٹی کے اراکین نے برسرِ اقتدار عالیجناب شیخ رشید شیخ شفیع صاحب اور میونسپل کمشنر بھال چندر گوساوی صاحب سے بھی ملاقات کر چکے ہیں مگر یہ شخص مسلسل دیویانگ سوسائٹی کے کاموں میں رکاوٹ بن رہا ہے حالانکہ اس ٹھہراو کے کام میں شیخ رشید صاحب کی مدد شامل رہی ہے مگر دیویانگ سوسائٹی ابھی تک یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر اس معاون کارپوریٹر وسیم احمد نامی شخص کو آخر کس کی پست پناہی حاصل ہے جو کمشنر اور میئر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسلسل معذوروں کے کاموں میں رکاوٹ بن رہا ہے اس وقت معاملہ برسرِ اقتدار اور کمشنر کے درمیان زیر التواء ہے کمشنر صاحب کو مالیگاؤں آنے کے بعد دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، اگر شہر کے معذوروں کو کارپوریشن سے انصاف نہیں ملا تو آنے والے دنوں میں کرونا کال کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سخت احتجاج کیا جائے گا احتجاج کی کاروائی شروع کردی گئی ہے.
نہ انتظار کرو کل کا آج درج کرو
خموشی توڑ دو اور احتجاج درج کرو
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں