حافظ عمیر مدنی نے مجلس اتحاد المسلیمن سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا
آج پر چہ نامزدگی کے آخری دن جمیعتہ علماءکے سابق صدر مولانا اسعد مدنی مرحوم کے پسر زادے حافظ عمیر مدنی نے آج یہاں ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر مجلس اتحادالمسلیمن کے امیدوار کے طور دیوبند سیٹ سے اپنا پرچہ داخل کیا ہے ان کے ہمراہ ان کے والد سابق وزیر اترا کھنڈ مولانا مسعود مدنی بھی تھے۔
مدنی خاندان میں آزادی کے بعد مولانا اسعد مدنی مرحوم اور ان کے بڑے بیٹے مولانا محمود مدنی سیاست میں سرگرم عمل رہے ہیں اور راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ کسی مسلم سیاسی جماعت سے فاصلہ رکھا ہے خود مولانا مسعود مدنی کانگریس سے وابستہ رہے ہیں یہ پہلا موقعہ ہیکہ ان کے بیٹے حافظ عمیر مدنی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ایک مسلم سیاسی جماعت سے کیا ہے اور مدنی خاندان کی سیاسی راہ سے الگ راہ اختیار کی ہے ۔
ادھر 21جنوری سے آج 28جنوری کے آخری دن تک پرچۂ نامزدگی داخل کرنے والوں کی تعداد 90سے زائد ہو گئی ہے آج 35 امیدواروں نے پرچے داخل کئے ہیں ۔ اب پرچوں کی جانچ اور واپسی کے بعد ہی یہ پتہ چل پائیگا کہ کل کتنے امیدوار ضلع کی سات سیٹوں پر اپنی قسمت آزمائیں گے ۔
فوٹو کیپشن: حافظ عمیر مدنی اپنے والد مولانا مسعود مدنی کے ہمراہ پر چہ داخل کرنے جاتے ہوئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں