کانگریس لیڈر سندر سنگھ، اکالی لیڈر گگن دیپ سنگھ اور دیگر عام آدمی پارٹی میں شامل
نئی دہلی، 29 جنوری : کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر سندر سنگھ 'پپی'، ایڈوکیٹ راج بلوان سنگھ سولنکی، سماجی کارکن رنجیت کور اور اکالی دل لیڈر گگن دیپ سنگھ چیاسی آج شام عام آدمی پارٹی میں اپنے حامیوں کے ساتھ شامل ہوگئے۔
پالم سے اے اے پی ایم ایل اے بھاؤنا گوڑ اور تغلق آباد سے اے اے پی ایم ایل اے سہیرام پہلوان نے ٹوپی اور پٹکا پہن کر پارٹی میں شامل کیا۔
اس موقع پر سندر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے ہندوستانی سیاست اور عوام دوست پالیسیوں کو ایک نئی سمت دینے سے متاثر ہو کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے اے پی نے دہلی والوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے سیاست کا ایک نیا دھارا بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے کانگریس میں ہیں لیکن کانگریس کا وجود ختم ہونے کے دہانے پر ہے اس لئے انہوں نے دہلی کے لوگوں کی خدمت کے لئے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تلک نگر سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے جرنیل سنگھ نے کہا کہ دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت کے کام اور ترقی کے ماڈل سے متاثر ہو کر مختلف سیاسی جماعتوں اور مختلف پارٹیوں کے اچھے لوگ اے اے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس لیڈر سندر سنگھ، سماجی کارکن رنجیت کور، یوتھ ونگ کے صدر گگن دیپ چیاسی اور سپریم کورٹ کے وکیل راج بلوان سنگھ آج اے اے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ میں سبھی کا عام آدمی پارٹی میں خیرمقدم کرتا ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں