نئی دہلی، 12 جنوری : عدالت عظمیٰ ہری دوار میں 'دھرم سنسد' کے ایک پروگرام میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف کی گئی قابل اعتراض اور انتہائی اشتعال انگیز تقریروں کے خلاف درخواستوں پر آج (بدھ کو) سماعت کرے گی۔
عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ کے مطابق قربان علی، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، پٹنہ ہائی کورٹ کی سابق جج انجنا پرکاش، سینئر وکیل پرشانت بھوشن اور دشینت دوے وغیرہ کی مفاد عامہ کی عرضیوں پر آج سماعت ہوگی۔ ان مفاد عامہ کی عرضیوں پر سماعت چیف جسٹس این وی رمن،جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی بنچ کرے گی

سینئر وکیل اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے پیر کے روز چیف جسٹس کی زیرقیادت تین رکنی بنچ کے سامنے 'خصوصی ذکر' کی ان مفاد عامہ کی عرضیوں پر جلد سماعت کی درخواست کی تھی، اور انہیں ’ انتہائی اہم ‘ معاملہ قرار دیا تھا۔ چیف جسٹس نے ان کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے منظور کرلیا تھا۔ مسٹر سبل کی بات سننے کے بعد بنچ نے کہا’’ہم اس کا جائزہ لیں گے۔‘‘
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں