src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ہری دوار پولس نے جتیندر نارائن تیاگی کو کیا گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 14 جنوری، 2022

ہری دوار پولس نے جتیندر نارائن تیاگی کو کیا گرفتار

 



ہری دوار پولس نے جتیندر نارائن تیاگی کو کیا گرفتار 

  

 ہری دوار کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں سوامی یتی نرسمہانند اور  جتیندر تیاگی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔  تفصیلات  کے مطابق یہ کاروائی ہری دوار میں دھرم سنسد کے دوران نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں کی گئی ہے۔  دراصل، یہ الزام ہے کہ ہری دوار میں منعقد دھرم سنسد میں ایک خاص مذہب کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا تھا۔  اس کو لے کر کافی تنازعہ ہوا ہے۔


 اس معاملے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس پی سٹی سوتنتر کمار سنگھ، ہری دوار نے بتایا کہ  جتیندر نارائن تیاگی کو نرسن بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔


 حال ہی میں اتراکھنڈ پولیس نے ٹوئیٹ کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک خاص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرکے نفرت پھیلانے کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کوتوالی ہری دوار میں  جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages