src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مایاوتی الیکشن نہیں لڑیں گی: ستیش مشرا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 11 جنوری، 2022

مایاوتی الیکشن نہیں لڑیں گی: ستیش مشرا



مایاوتی الیکشن نہیں لڑیں گی: ستیش مشرا




لکھنؤ, 11جنوری : اترپردیش میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی خود انتخابی میدان میں انہیں اتریں گی بی ایس پی جنرل اسکریٹری ستیش چندر مشرا نے منگل کو ایک نیوز چینل کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ پارٹی سپریمو الیکشن نہیں لڑیں گی اس دوران مشرا نے خود کےبھی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا۔الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعلان کئےگئے انتخابی تاریخوں کے مطابق اترپردیش میں 10فروری تا 07مارچ تک سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہونگے۔


مشرا راجیہ سبھا میں بی ایس پی کے لیڈر ہیں۔ مایاوتی بھی اس سے پہلے راجیہ سبھا رکن تھیں لیکن انہوں نے میعاد کار پورا ہونے سے پہلے ہی اپنی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔


برہمن ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کی سبھی پارٹیوں کی کوششوں کے سوال پر مشرا نے کہا کہ برہمن سماج کو ڈرانے کے لئے ایس پی صدر اکھلیش یادو نے فرسہ اٹھا تھا۔ لیکن فرسہ گر گیا۔برہمن سماج اتنا معصوم نہیں ہے کہ ایس پی اور بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں ہوئے مظالم کو بھول سکتا ہے۔گذشتہ پانچ سالوں میں 500 برہمنوں کا قتل ہوا ہے۔ اسی طرح کے مظالم ایس پی کے میعاد کار میں بھی ہوئے ہیں۔


مشرا نے کہا کہ بی جے پی قیادت نے بھی حال ہی میں برہمن لیڈروں کی دہلی میں میٹنگ طلب کی تھی۔ اس کا مقصد برہمنوں کی ناراضگی کو دور کرنے کی تدابیر پر غوروخوض کرنا تھا۔ مشرا نے کہا کہ جو جانکاری ملی ہے اس کے مطابق بی جے پی قیادت کو میٹنگ میں برہمن لیڈروں نے دو ٹوک کہہ دیا کہ برہمنوں کی ناراضگی دور کرنے کے لئے اب کوئی بھی تدبیر کام نہیں آئے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages