src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بہار میں طلبہ کا مظاہرہ: 'خان سر' سمیت کوچنگ آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر، لیکن حکومت کاروائی کرنے کے موڈ میں نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 28 جنوری، 2022

بہار میں طلبہ کا مظاہرہ: 'خان سر' سمیت کوچنگ آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر، لیکن حکومت کاروائی کرنے کے موڈ میں نہیں



 بہار میں طلبہ کا مظاہرہ : 

'خان سر' سمیت کوچنگ آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر، لیکن حکومت کاروائی کرنے کے موڈ میں نہیں


 پٹنہ: بہار میں ریلوے  بھرتی کو لے کر طلباء کا ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔  گیا میں مشتعل طلباء نے بدھ کو ایک ٹرین کو آگ لگا دی تھی۔  غور طلب ہے کہ آر آر بی-این ٹی پی سی امتحانات میں تضادات کو لے کر طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔  ریاست میں آتش زنی اور پتھراؤ کے واقعات ہوئے ہیں۔  پولیس نے اس پورے ہنگامے کے سلسلے میں کوچنگ سینٹر کے کچھ آپریٹرز  کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔  ان میں سے ایک نام خان کوچنگ کے فیصل خان کا بھی ہے جو کہ 'خان سر' کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔  ان کے علاوہ طالب علموں کو اکسانے کے الزام میں تین دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔  تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال اس ایف آئی آر پر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔  حکومت کو ڈر ہے کہ کاروائی کرنے کے بعد معاملہ نہ بگڑ جائے۔



 ایف آئی آر کے بعد میڈیا نے خان کوچنگ کے باہر کچھ لڑکوں سے بات کی۔  جہاں طلباء نے خان صاحب پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم چھوٹے بچے نہیں ہیں کہ ہمیں بھڑکایا جاسکیں، ہماری عمر 24 سال ہے، خان صاحب ہمیں کیسے اکسا سکتے ہیں، ہم اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہم امتحان کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ آر آر بی پر ہونا چاہیے، لیکن خان سر پر معاملہ چل رہا ہے۔


ایک طالب علم نے کہا کہ یہ بالکل بے بنیاد ہے اور ہم بچے نہیں ہیں اور ہمارے پیچھے کوئی نہیں ہے، ریلوے کے امتحان کے لیے 3 لاکھ  84 ہزار سیٹیں دی گئی ہیں جو کہ 7 لاکھ سے اوپر ہونی چاہیے، ہم اس کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ کسی کے کہنے پر احتجاج نہیں کر رہے ہیں اور خان سر پر جو الزام لگایا جا رہا ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages