src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حکومت کی ناکامی کے سبب نوجوانوں میں ہے غصہ : کانگریس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 27 جنوری، 2022

حکومت کی ناکامی کے سبب نوجوانوں میں ہے غصہ : کانگریس



حکومت کی ناکامی کے سبب نوجوانوں میں ہے غصہ : کانگریس



نئی دہلی، 27 جنوری: کانگریس نے نوجوانوں سے پرامن تحریک چلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، اس لیے تحریک پرتشدد نہیں ہونی چاہیے اور حکومت کو بھی بے روزگار نوجوانوں سے بات کر کے مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سےملک کے نوجوان غصے میں ہیں۔ برسوں سے انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے اور روزگار دینے کے نام پر ان کے فریب کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یہ نوجوان غصے میں ہیں ۔
انہوں نے نوجوانوں سے ریلوے املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہ پر امن تحریک چلانے پر زور دیا لیکن حکومت سے کہا کہ وہ ملک کے شہریوں کے احتجاج کرنے کے حق کو طاقت سے چھین نہیں سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں جن لوگوں نے تشدد کیا ہے ، انہیں سرکارریلوے میں نوکری نہ دینے کی بات کر رہی ہے، جو غلط ہے۔ یہ نوجوانوں سے تحریک چلانے کا حق چھیننے کی کوشش ہے اور حکومت کو نوجوانوں کو دبانے کے بجائے احتجاج کر رہے نوجوانوں سے بات کرنی چاہئے ۔
کانگریس ترجمان نے نوجوانوں سے غصے کو قابو میں رکھنے کی اپیل کی اورانہیں پرامن طریقے سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس ہر تحریک میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ امتحانات وقت پر منعقد کریں ۔ امتحانات میں حکومت کی تاخیر کے سبب جن نوجوانوں کی اہلیت متاثر ہو رہی ہے انہیں راحت دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اپنے وعدے کے مطابق اقدامات کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages