وزیراعظم نے ویشنو دیوی مندر حادثے پر کیا دکھ کا اظہار
نئی دہلی، یکم جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ویشنو دیوی مندر میں پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا ’’ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ میں جانوں کے ضیاع سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری تعزیت۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے منوج سنہا جی، وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی اور مسٹر نتیا نند رائے جی سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
وہیں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’’ماتا ویشنو دیوی مندر میں آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 ، 2لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ جبکہ زخمیوں کو ، 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ماتا ویشنو دیوی مندر میں کل دیر رات بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی لوگوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں