src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نئے سال کا تحفہ, ایل پی جی سلینڈر ہوا سستا ، جانئے یکم جنوری 2022 کو نیا ریٹ کیا ہوگا؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 1 جنوری، 2022

نئے سال کا تحفہ, ایل پی جی سلینڈر ہوا سستا ، جانئے یکم جنوری 2022 کو نیا ریٹ کیا ہوگا؟

 


نئے سال کا تحفہ, ایل پی جی سلینڈر ہوا سستا ، جانئے یکم جنوری 2022 کو نیا ریٹ کیا ہوگا؟


  نئے سال پر گیس کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔  یہ کٹوتی 19 کلو کمرشیل گیس سلینڈر پر کی گئی ہے۔ آئی او سی ایل  کے مطابق، یکم جنوری 2022 تک دہلی میں تجارتی گیس سلینڈر کی قیمت 102 کم کرکے  1998.5 ہو گئی ہے۔  بتا دیں، 31 دسمبر تک دہلی والوں کو 19 کلو کے گیس سلینڈر کے لیے 2101 روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔  جہاں چنئی میں اب 19 کلو کے ایل پی جی سلینڈر کے لیے 2131 روپے، ممبئی میں 1948.50 روپے ادا کرنا ہوں گے۔  نئی قیمتوں کے اجراء کے بعد کولکتہ میں کمرشیل گیس سلینڈر اب آج سے 2076 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔


 نئے سال پر گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں اس بار بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ قومی راجدھانی میں رہنے والے لوگوں کو بغیر سبسڈی کے 900 روپے میں گھریلو گیس سلینڈر ملتے رہیں گے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔  انڈین آئل کے مطابق نئے سال میں بھی دہلی اور ممبئی میں 14.2 کلو گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت 900 روپے ہے۔  کولکتہ کے لوگوں کو گھریلو سلینڈر کے لیے 926 روپے اور چینئی کے لوگوں کو 916 روپے ادا کرنے ہوں گے۔  لکھنؤ میں گھریلو گیس سلینڈر 938 روپے میں دستیاب ہے۔


 آئیے جانتے ہیں کہ دیگر شہروں میں کیا ریٹ ہے-


  شہر   14.2 کلو گرام سلینڈر  قیمت روپے میں 


 دہلی 900

 ممبئی 900

 کولکتہ 926

 چینئی 916

 لکھنؤ 938

 جے پور 904

 پٹنہ 998

 اندور 928

 احمد آباد 907

 پونے 909

 گورکھپور 962

 بھوپال 906

 آگرہ 913

 رانچی 957


 ماخذ: انڈین آئل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages