src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پانچ ریاستوں میں ریلیوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 23 جنوری، 2022

پانچ ریاستوں میں ریلیوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع



پانچ ریاستوں میں ریلیوں پر عائد پابندی میں 31 جنوری تک توسیع


نئی دہلی : پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں میں ریلیوں پر عائد پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے۔

ہفتہ کو یہاں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی پارٹیوں کو اس مدت تک صرف ورچوئل ریلیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم پہلے اور دوسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اس پابندی میں کچھ نرمی دی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو 28 جنوری سے 8 فروری اور دوسرے مرحلے میں یکم فروری سے 12 فروری تک تک کھلے میدان میں مخصوص مقامات پربراہ راست جلسہ عام کی اجازت دی گئی ہے لیکن ان میں شامل ہونے والے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو 500 یا پھر مقام کی 50 فیصد گنجائش تک محدود کیا گیا ہے۔
27 جنوری کو پہلے مرحلے اور 31 جنوری کو دوسرے مرحلے میں انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ایسے میں ان مرحلوں میں کمیشن نے کووڈ حفاظت کو ذہن میں رکھنے کی شرط کے ساتھ عوامی اجتماعات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیشن نے ڈور ٹو ڈور مہم کے لیے لوگوں کی مقررہ حد کو پانچ سے بڑھا کر 10 کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے کووڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کی شرط کے ساتھ مخصوص جگہوں پر تشہیر کے لیے ویڈیو وین کو بھی اجازت دی ہے۔ اس میں ناظرین کی تعداد 500 تک محدود کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages