ممبئی کی 20 منزلہ عمارت میں لگی بھیانک آگ، 15 زخمی، تین کی حالت نازک
ممبئی: ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی کے تاڑدیو علاقے کی ایک 20 منزلہ عمارت میں آج صبح تقریباً 7:30 بجے آگ لگ گئی۔ ممبئی کے نانا چوک کے قریب جس عمارت میں آگ لگی ہے اس کا نام کملا بتایا جا رہا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ عمارت کی 18ویں منزل میں لگی ہے ۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ آگ بھاٹیہ اسپتال سے متصل عمارت میں آگ لگی ہے ۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ لیول تھری کی بتائی جا رہی ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں قریبی بھاٹیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس وقت 12 افراد کو علاج کے بعد جنرل وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ تین افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں