src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> لدھیانہ کی عدالت کے احاطے میں زوردار دھماکے میں متعدد افراد زخمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 23 دسمبر، 2021

لدھیانہ کی عدالت کے احاطے میں زوردار دھماکے میں متعدد افراد زخمی



لدھیانہ کی عدالت کے احاطے میں زوردار دھماکے میں متعدد افراد زخمی


لدھیانہ، 23 دسمبر : پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے عین موقع پر بے ادبی کے معاملے میں قتل کے بعد لدھیانہ کورٹ کمپلیکس کی تیسری منزل پر آج زبردست دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ کمپلیکس کی تیسری منزل کے باتھ روم میں ہوا اور دھماکے سے باتھ روم کی دیوار گر گئی اور دیوار کا ملبہ نیچے کھڑی گاڑیوں پر گرا جس سے اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔


معاملے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ابھی تک کسی کی موت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔
علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس افسر گرپریت بھلر نے بتایا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ ہوا تھا یا نہیں۔ تمام لوگ تحمل رکھیں اور عدالت کی طرف مت آئیں۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages