جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا اور ساجدہ نہال احمد کی کامیاب نمائندگی
مالیگاؤں : آج بروز جمعرات ساجدہ نہال احمد کی سرپرستی میں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کا ایک وفد سنجے گاندھی نرادھار یوجنا آفس (جونی تحصیل) پہنچا- وفد نے بیوہ فنڈ، بزرگوں کی پینشن اور معزوروں کے متعدد عیریضے جمع کروائے اور وہاں موجود افسران سے عریضوں کی منظوری کے تعلق سے بات چیت کی- وفد نے بیواؤں، بزرگوں اور معزوروں کو ہورہی تکالیف کو بھی افسران کے سامنے پیش کیا-
تمام تفصیلات سننے کے بعد افسران نے بیوہ فنڈ، بزرگوں کی پینشن اور معزوروں کے عیریضوں کو جلد از جلد منظوری دینے کا تیقن دیا ہے- افسران نے یقین دلایا کو بیواؤں، بزرگوں اور معزوروں کی دو مہینے (اکتوبر اور ستمبر) کی پینشن رقم جنوری کے پھلے ہفتے میں بینکوں میں جمع کرادی جائیگی-
وفد میں ساجدہ نہال احمد اور ہارون ماسٹر کے علاوہ خالد الفرحت، ادریس، اسرائیل، ندیم و دیگر جنتادل کے ورکر شامل تھے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں