ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے آدتیہ ٹھاکرے کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے مہاراشٹر حکومت کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ سائبر سیل نے جے سنگھ راجپوت نام کے اس شخص کو بنگلور سے گرفتار کیا ہے۔ راجپوت خود کو آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا مداح بتاتا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کچھ دن پہلے راجپوت نے آدتیہ ٹھاکرے کو رات گئے فون کیا لیکن جب انہوں نے فون کا جواب نہیں دیا تو راجپوت نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجنا شروع کر دیئے۔ ایک پیغام میں اس نے لکھا کہ ’’تو نے سشانت سنگھ راجپوت کو مارا ہے، اگلا نمبر تیرا ہوگا‘‘۔ اس کے بعد آنے والے پیغامات میں گندی زبان اور گالیوں کا استعمال کیا گیا تھا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں