src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> چچازاد بھائی بہن نے رچائی شادی، شادی سے پہلے لڑکی ہوئی حاملہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 دسمبر، 2021

چچازاد بھائی بہن نے رچائی شادی، شادی سے پہلے لڑکی ہوئی حاملہ

 


 چچازاد بھائی بہن نے رچائی شادی، شادی سے پہلے لڑکی ہوئی حاملہ


بہار: بہار کے ویشالی میں رشتے کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔  یہاں سگے  چچازاد بھائی بہن نے مندر میں ایک دوسرے سے شادی کرلی۔  اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔  معاملہ بھگوان پور بلاک کے ایک گاؤں کا ہے۔  ویڈیو میں ایک لڑکا اور لڑکی گاؤں کے ایک  مندر میں شادی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔  لڑکی 4 ماہ کی حاملہ  ہے۔

 بتایا جا رہا ہے کہ بھائی اور بہن کے درمیان 3 سال سے محبت کا معاملہ چل رہا تھا۔  جیسے ہی گاؤں میں اس شادی کی بات پھیلی، لڑکے اور لڑکی کے گھر پر بھیڑ جمع ہوگئی۔

  شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں تناؤ کا ماحول ہے۔  دونوں کے گھر بھی قریب ہی ہیں اور رشتہ میں کزن بھی ہیں ۔  ایسے میں ان کے رشتے پر کسی کو ذرہ برابر بھی شک نہیں تھا۔

 بدھ کو ان کی شادی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔  جس کے بعد لڑکا لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے گھر پہنچا۔  یہاں دونوں کے والدین لڑکے اور لڑکی کو ساتھ رکھنے پر راضی ہو گئے ہیں۔  اس کے بعد سے علاقے میں بھائی بہن کی شادی کا چرچا زوروں پر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages