src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کولگام میں شبانہ تصادم 3 جنگجو ہلاک ، آپریشن ہنوز جاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 30 دسمبر، 2021

کولگام میں شبانہ تصادم 3 جنگجو ہلاک ، آپریشن ہنوز جاری



کولگام میں شبانہ تصادم 3 جنگجو ہلاک ، آپریشن ہنوز جاری


سری نگر، : جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ گاوں میں مختصر تصادم کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شا م کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جنوبی کشمیر کے مرہامہ کولگام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جونہی مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

اُن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران 3 ملی ٹینٹ مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجووں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ہی ڈورو شاہ آباد علاقے میں بدھوار کی شام کو سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان جاری انکاونٹر میں دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار سمیت تین جوان زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دیر شام کو تصادم کی جگہ زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages