مرکزی حکومت ہندستانی ماہی گیروں کو رہا کرانے کے لئے سرگرم
نئی دہلی : ہندستان نے سری لنکا کے سلامتی دستوں کی طرف سے 68ماہی گیروں کو حراست میں لیکر ان کی دس کشتیاں ضبط کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور سری لنکا حکومت سے انہیں فوری طورپر رہاکرنے کیلئے کہا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہاکہ ہم 18سے 20 دسمبر کے درمیان سری لنکا کے حکام کی طرف سے تملناڈو کے 68ہندستانی ماہی گیروں کو حراست میں لئے جانے اور ان کی دس کشتیاں ضبط کئے جانے پر فکرمند ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ کولمبو میں واقع ہندستانی ہائی کمیشن نے سری لنکا حکومت کے ساتھ اس معاملہ کو اٹھایا ہے اور ماہی گیروں کو فوری طورپر رہا کرنے اور کشتیاں چھوڑنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو تملناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں سے میمورنڈم موصول ہوئے ہیں۔ ریاست کے وزیراعلی نے بھی ان سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے انہیں مرکزی حکومت کی طرف سے کی جارہی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔
مسٹر باگچی نے کہاکہ جافنا میں واقع ہندستانی قونصل خانہ کے حکام نے حراست میں لئے گئے ماہی گیروں سے ملاقات کی ہے اور انہیں ضروری تعاون فراہم کررہے ہیں۔ اس میں انہیں کپڑے، کاسمیٹکس، خوراک، ماسک وغیرہ کے علاوہ ٹیلی فون سے ان کے کنبہ سے بات کرانا شامل ہے۔
ہندستانی ماہی گیروں کے لے قانون مدد بھی دستیاب کرائی جارہی ہے۔ ایک ماہی گیر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ایک ہندستانی افسر نے اسپتال میں جاکر اس کی عیادت کی ہے۔
ی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں