وکی کوشل سے شادی کے 10 دن بعد آخر کٹرینہ کو آئی سلمان خان کی یاد
بالی ووڈ میں کچھ عرصے سے اگر کوئی موضوع بحث بنا ہوا ہے تو وہ صرف 3 اداکار ہیں جن کے نام بار بار لیے جا رہے ہیں۔ یہ تینوں نام ہیں کٹرینہ کیف، وکی کوشل اور سلمان خان۔ کچھ عرصے سے صرف اور صرف یہ تین نام ہر جگہ چھائے ہوئے ہیں۔ کٹرینہ کیف نے حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اسٹار وکی کوشل سے شادی کی ہے۔ دونوں کی شادی 10 دن پہلے 9 دسمبر کو ہوئی تھی۔ ان دونوں کے ساتھ سلمان خان کا نام اس لیے لیا جا رہا ہے کیونکہ سلمان خان اور کٹرینہ کیف ایک دوسرے کے بہت قریب تھے اور ان کی محبت کے چرچے ہر طرف تھے۔ یہی وجہ تھی کہ ہر کوئی کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی باتیں کر رہا تھا لیکن جب خبر آئی کہ کٹرینہ کیف نے بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل سے شادی کر لی ہے تو یہ دونوں کے مداحوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہ تھا۔ کٹرینہ کیف نے سلمان کی بجائے وکی کوشل سے شادی کر لی ہے۔ سلمان خان کٹرینہ کی شادی میں نہیں گئے تھے جس کی وجہ سے خبر تھی کہ کٹرینہ نے سلمان کو شادی میں مدعو نہیں کیا تھا تاہم شادی ختم ہونے کے بعد کٹرینہ کیف کو پھر سلمان خان کی یاد آگئی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کیا وجہ ہے جس کی وجہ سے کٹرینہ کیف کو سلمان خان یاد آگئے۔
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں لیکن کٹرینہ کیف اور سلمان خان اس شادی سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ ایسا اس لیے کہ بالی ووڈ میں وکی کوشل نہیں بلکہ سلمان خان کے ساتھ کٹرینہ کیف کے چرچے تھے۔ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی ڈیسٹینیشن ویڈنگ راجستھان میں ہوئی تھی۔ اس شادی میں بھارت کی مشہور شخصیات نے شرکت کی جس کی وجہ سے یہ شادی بالی ووڈ کی خوبصورت ترین شادیوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ سلمان خان نے کٹرینہ کی شادی میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے خبریں آرہی تھیں کہ سلمان کی فیملی کو کٹرینہ کیف نے مدعو نہیں کیا۔ اس بات کی تصدیق خود سلمان خان کی بہن نے کی ہے جو کٹرینہ کی بہت اچھی دوست ہیں۔ شادی کے بعد کٹرینہ کیف کو ایک بار پھر سلمان خان یاد آگئے جس کی وجہ سے وہ دوبارہ سلمان خان کے پاس آگئی۔ آئیے آپ کو اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہیں۔
کترینہ کیف کی شادی کو حال ہی میں 10 دن ہوگئے ہیں. اس شادی سے کترینہ کیف کے کافی چرچے ہیں ۔ کترینہ نے بالی ووڈ اداکار وکی کوشل سے شادی کی۔ سلمان خان سے کٹرینہ کی محبت کی داستان کافی مشہور تھی لیکن کٹرینہ نے وکی کوشل سے شادی کرکے لاکھوں مداحوں کے دل توڑ دیے۔ کٹرینہ کیف نے سلمان کو شادی میں مدعو بھی نہیں کیا تھا لیکن شادی ختم ہوتے ہی انہیں سلمان خان یاد آگئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کٹرینہ کیف سلمان خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جس کی وجہ سے کٹرینہ کیف شادی ہوتے ہی سلمان خان کے پاس آگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں