src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سیوک دینی کوئز اپلیکیشن کا باوقار اجراء عمل میں آیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 دسمبر، 2021

سیوک دینی کوئز اپلیکیشن کا باوقار اجراء عمل میں آیا



سیوک دینی کوئز اپلیکیشن کا باوقار اجراء عمل میں آیا 


  الحمدللہ بارگاہ الہی میں سجدہ ریز ہوکر شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ پاک نے گذشتہ پانچ سالوں سے مسلسل انتہائی کامیابی و کامرانی کیساتھ سیوک دینی سوال و جواب کا لامتناہی سلسلہ جاری رکھنے کی قوت بخشی ۔  ٹیلیگرام چینل سیوک دینی لائبریری بھی اپنے عروج پر ہے جس میں 600 سے زائد ممبران ہیں اسی طرح سیوک واٹس اپ گروپ میں 2600 سے زائد ممبران ہیں ۔ ٹیلیگرام چینل سیوک دینی سوال و جواب میں 160 سے زائد اراکین ہیں ۔ جملہ اراکین کی تعداد 3500 کے قریب ہے ۔ خواتین کا ایک علیحدہ گروپ ہے ۔ شہریان کے تعاون سے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا حال ہی میں 2 دسمبر 2021 بروز جمعرات کو سیوک سوسائٹی کا ایک اور عظیم کارنامہ منظر عام پر آیا ہے جسے دنیا کا ہر شخص Play store سے اپنے موبائل میں ڈاؤنلوڈ کرسکتا ہے اور دینی سوال و جواب مع حوالہ حاصل کرسکتا ہے اس دلکش و دیدہ زیب اپلیکیشن کا نام ہے " سیوک دینی کوئز " اس اپلیکیشن میں کمپنی نے بہت سارے فیچرز دیئے ہیں ۔ قارئین اس فیچرز کے ذریعے سیوک دینی لائبریری سے قیمتی دینی کتابیں بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ سیوک واٹس اپ گروپ اور ٹیلیگرام سے بھی جوائنٹ ہوسکتے ہیں ۔ اپنی رائے بھی پیش کرسکتے ہیں ۔ اپلیکیشن سے متعلق ریٹنگز بھی دے سکتے ہیں اور دنیا کے کسی بھی کونے سے اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔ اور بھی دیگر فیچرز سے محظوظ ہوسکتے ہیں ۔ اس اپلیکیشن کو دنیا کی نامور کمپنی نے ترتیب دیا ہے جسے قارئین کے مزاج کا خیال رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ۔ اپنے موبائل کے play store میں sewakdeeniquiz ٹائپ کریں یا نیچے دی گئی لنک پر کلک کرکے بھی آپ دینی معلومات کا سمندر سیوک دینی کوئز اپلیکیشن حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اپلیکیشن خواتین کے لئے بھی بہت کار آمد ہے ۔

اپلیکیشن کی لنک 👇👇👇👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.app.sewakdeeniquiz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages