src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بی جے پی کے جھوٹ کا پردہ فاش: اکھلیش کو آئی ٹی چھاپے میں ملے 150 کروڑ پر اور اسد الدین اویسی کو نفرت انگیز تقریر میں گھیر رہی بی جے پی خود ہی پھنس گئی۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 دسمبر، 2021

بی جے پی کے جھوٹ کا پردہ فاش: اکھلیش کو آئی ٹی چھاپے میں ملے 150 کروڑ پر اور اسد الدین اویسی کو نفرت انگیز تقریر میں گھیر رہی بی جے پی خود ہی پھنس گئی۔

 

 


بی جے پی کے جھوٹ کا پردہ فاش:


  اکھلیش کو آئی ٹی چھاپے میں ملے 150 کروڑ پر اور اسد الدین اویسی کو نفرت انگیز تقریر میں گھیر رہی بی جے پی خود ہی پھنس گئی۔


   اترپردیش (مہاراشٹر نامہ اسپیشل ڈیسک) قنوج میں عطر تاجر پیوش جین کے گھر سے 150 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔  بی جے پی کے بڑے بڑے لیڈران نے پیوش جین کا رابطہ سماج وادی اور اکھلیش یادو سے جوڑ دیا۔  لیکن پتہ چلا کہ اکھلیش کے قریبی پرفیوم تاجر  تو کوئی اور ہے، پیوش جین کا اکھلیش سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔  اس کے ساتھ ہی اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں اسد الدین اویسی کو گھیرنے والی بی جے پی خود ہی اس معاملے میں پھنس گئی۔  اویسی کا وہ بیان جس پر بی جے پی گھیرا تنگ کر رہی تھی وہ ادھورا تھا۔  پوری طرح سننے کے بعد اویسی کے بیان میں کوئی اشتعال انگیز بات نہیں نکلی۔  پولیٹیکل ایڈیٹر پنکج جھا بی جے پی لیڈروں کے اس جھوٹ کا  پردہ فاش کر رہے ہیں۔

'نیتا جی وائرل ہے ' میں پنکج جھا نے یوپی الیکشن میں بوکھلائی ہوئی بی جے پی کو بے نقاب کیا ہے.  دراصل اکھلیش یادو کے قریبی عطر تاجر   قنوج کے ہی پشپراج جین ہے. جو پمی جین کے نام سے مشہور ہے.  پمی جین بھی اسی کالونی کے رہائشی ہے جہاں پیوش جین کا مسکن ہے.  اتفاقاً دونوں  ہی عطر کی تجارت سے وابستہ ہے.  علاوہ ازیں پمی جین ایم ایل سی بھی رہ چکے ہیں.  اکھلیش یادو کئی بار قنوج سے  ممبر آف پارلیمنٹ رہ چکے ہیں ان بیوی ڈمپل یادو بھی قنوج سے ایم پی رہ چکی ہے.  اب اس 'نیتا جی وائرل ہے' ایپی  سوڈ کی دوسری فرضی کہانی جس کی رائٹر بھی  بی جے پی ہے. اس من گھڑت کہانی میں مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا ایک منٹ کا ویڈیو کلپ ہے.  جسے کمال ہوشیاری سے بی جے پی نے وائرل کرکے ہندو مسلم منافرت پھیلانے کی ناکام کوشش کی.  اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی دنگل میں ہنگامہ مچ گیا. مگر اسد الدین اویسی نے اپنی پوری تقریر شوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئیٹر پر اپلوڈ کی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا.  اس طرح یوپی الیکشن میں اپنی سیاسی نیا کو ڈوبتے دیکھ بی جے پی کے سارے مہارتی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور اسی بوکھلاہٹ میں الٹی سیدھی بیان بازی کررہے ہیں. 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages