src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> چین میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 دسمبر، 2021

چین میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق



چین میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق


بیجنگ، 14 دسمبر : کورونا وائرس کی جائے پیدائش چین میں اس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔


روزنامہ تیانجن کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمالی صوبے تیانجن میں حکام نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والا ایک شخص اومیکرون میں مبتلا پایا گیا ہے۔


اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مریض میں اس کی علامات نظر نہیں آتیں۔ یہ شخص جمعرات کو کورونا پوزیٹیو پایا گیا تھا۔ بعد ازاں جب یہ ٹیسٹ کیا گیا کہ آیا وہ اومیکرون کا شکار ہے یا نہیں؟ تو وہ اومیکرون کا شکار پایا گیا۔ اسپتال میں اسے آئیسولیٹ کر کے معائنہ کیا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages