src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں سیمنٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد اور بورڈ کی نقاب کشائی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 25 دسمبر، 2021

مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں سیمنٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد اور بورڈ کی نقاب کشائی



مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں سیمنٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد اور بورڈ کی نقاب کشائی




مالیگاؤں, 25 دسمبر: فارمیسی کالج کا علاقہ شہر کے مشرقی حصے کا مضافاتی علاقہ ہے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے یہ علاقہ وارڈ نمبر 4 میں آتا ہے۔ فارمیسی کالج کے پیچھے سروے نمبر 98/2  ، اشرف بی مسجد کے پاس محلہ باغ یاسین میں گٹر اور روڈ نہ ہونے کی وجہ سے ساکنین کو بے حد پریشانی ہوتی تھی۔ گھروں کا گندہ پانی سڑک پر آتا تھا جس کی وجہ سے نا صرف راہ گیروں کو تکلیف ہوتی تھی بلکہ پڑوسیوں میں حجت تکرار بھی ہوتی تھی۔ ان تمام پریشانیوں کی شکایت شہر کے ہردلعزیز ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب سے کی گئی۔ لوگوں کی پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے مفتی صاحب نے بغیر کسی بھید بھاؤ کے روڈ اور گٹر کی تعمیر کیلئے اٹھارہ لاکھ روپے کا ایم ایل اے فنڈ فراہم کروایا جبکہ وارڈ نمبر 4 میں گزشتہ دس سالوں سے مفتی صاحب کی پارٹی کا کارپوریٹر نہیں ہے اس کے باوجود عوامی خدمت کے مقصد سے موصوف نے اپنا فنڈ مہیا کروایا۔ 2009 سے 2014 کی ایم ایل اے شپ کے دوران بھی مفتی صاحب نے فارمیسی کالج کے پیچھے سروے نمبر 99 ، آدم نگر، مولانا عمرین چوک، سروے نمبر 97 اور اختر آباد میں تقریباً دو کروڑ کے فنڈ سے  سمینٹ روڈ،  ہاٹ مکس روڈ،  گٹر اور اسٹریٹ لائٹ جیسے بنیادی کاموں کو انجام دیا۔  پچھلے دنوں سروے نمبر 98/2 میں حافظ عبداللہ صاحب کے ہاتھوں کانکریٹ گٹر کا افتتاح کیا گیا تھا، گٹر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ادارہ فیض کے صدر آمین بھائی اور عبدالاحد کے زیر اہتمام ڈاکٹر مومن شجاع صاحب کی صدارت میں مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مفتی صاحب نے اپنی  مختصر مخاطبت میں عوامی خدمت کو اللہ تعالٰی کی توفیق اور اپنی خوش نصیبی سے تعبیر کیا اور ماضی میں مذکورہ علاقوں میں کئے گئے اپنے تعمیری کاموں کا تذکرہ کیا اور تقریب کے بعد سمینٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکن اسمبلی کے ہاتھوں رکھا گیا اور  مفتی صاحب کی خدمات کے پیش نظر اہلیان محلہ نے مذکورہ سڑک کا نام *قائد و سالار روڈ* تجویز کیا اور بورڈ کی نقاب کشائی بھی مفتی صاحب کے دست مبارک سے کی گئی۔اس پروگرام کی نظامت اور رسم شکریہ کے فرائض اسماعیل رحمانی نے انجام دیئے۔

         اس تقریب میں حافظ عبداللہ،  حبیب میاں جی،  ڈاکٹر مومن شجاع،  کارپوریٹر عزیز مُلّا ، حافظ فیضان، حامد حسین،  آمین بھائی، اشفاق بھائی، عبدالاحد،  اسماعیل رحمانی،  عبدالحفیظ،  سجاد حسین،  منا مقادم، محمد شعبان ، شیخ سلیم، یاسین مقادم، رفیق بھائی، شیخ جاوید حاجی، سلیم قریشی،  ادارہ فیض کے صدر و اراکین کے علاوہ محلے کے دیگر افراد موجود رہے۔



Don't miss it 

مہاراشٹر میں رات کے کرفیو کے بعد مزید سختی، اب بغیر ویکسین کے باہر نکلنا بھی بند


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages